Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

انڈر گریجویٹ سکالرشپ پروگرام 2025 کے تحت 30 ہزار نئی اسکالر شپس دینے کا اعلان

پنجاب حکومت نے وزیر اعلیٰ ہونہار انڈر گریجویٹ سکالرشپ پروگرام 2025 کے تحت 30 ہزار نئی اسکالر شپس دینے کا اعلان کر دیا، اس اسکالرشپ پروگرام کے تحت طلباء کی مکمل ٹیوشن فیس حکومت ادا کرے گی۔

اس اقدام سے کم اور متوسط آمدنی والے خاندانوں کے ہزاروں طلبہ کو اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کا موقع ملے گا۔امیدوار نے ایف اے، ایف ایس سی یا آئی سی ایس میں کم از کم 70 فیصد نمبر حاصل کیے ہوں، اس پروگرام کا مقصد نوجوانوں کو طب، سائنس، آرٹس اور دیگر شعبوں میں تعلیم کے مواقع دینا ہے۔

نئی اسکالرشپس کیلئے طلباء پنجاب کا ڈومیسائل رکھتے ہوں اور ان کے خاندان کی ماہانہ آمدنی ساڑھے 3 لاکھ 50 ہزار سے زیادہ نہ ہو، سکالر شپس کی درخواست دینے کے لئے طلباء کو پنجاب ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے پورٹل پر آن لائن اپلائی کرنا ہوگا، کاغذی درخواست کو قبول نہیں کیا جائے گا۔

درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 15 ستمبر 2025 مقرر کی گئی ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button