Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی میں بجلی چوری روکنے کی مہم کے سامنے پروفیسر آگئے

زکریا یونیورسٹی حکام نے میپکو کے ایم اینڈ ٹی سٹاف کے ساتھ ملکر بجلی چوری روکنے کی مہم شروع کی۔

پہلے روز ملک سہیل، ساجد کالرو، عبدالکریم ، ندیم تسنیم اور دلشاد کے میٹر چیک کرکے اتار لئے گئے اور ایم این ٹی بھجوادئے گئے اور دعویٰ کیاگیا کہ بلا تخصیص یہ آپریشن جاری رہے گا۔

چھوٹے ملازمین کے بعد بڑے افسروں اور پروفیسروں کے میٹر بھی چیک کئے جائیں گے، جس کے بعد ٹیم نے پروفیسر ڈاکٹر وحید قمر ،پروفیسر جاوید ، ڈین و وائس چانسلر انجینئرنگ یونیورسٹی ڈاکٹر طاہرسلطان کے میٹر چیک کئے اور اتار لئے، ڈاکٹر وحید قمر نے بغیر کسی حجت کہ ٹیم سے تعاون کیا اور میٹت تبدیل کرلیا۔

ٹیم ذرائع کے مطابق ٹیم ڈاکٹر جاوید کا میٹر اتار رہی تھی کہ دونوں اساتذہ موقع پر پہنچ گئے اور ٹیم پر برس پڑے ان کو خوب سنائی اور کارروائی کا بھی کہا دونوں ٹیچرز نے ایم این ٹی کے اہلکار کو فوراً یونیورسٹی سے نکل جانے کا کہا کہ وہ کس طرح یونیورسٹی میں داخل ہوسکتا ہے، جس پر اس کا کہنا تھا کہ میپکو چیف کی ہدایت پر وہ یونیورسٹی کی ٹیم مدد کرنے آیا ہے، جس کے بعد دونوں پروفیسروں نے اپنے میٹر دوبارہ نصب کرائے اور ٹیم کو واپس بھیج دیا۔

ٹیم پی ڈی الیکڑک ونگ ڈاکٹر عبدالستار کے پاس گئی اور سارا معاملہ بتایا کہ چھاپے کے وقت میٹر پر 24 ایمپیئر کرنٹ چلایا جارہا تھا جس پر انہوں نے کہا کہ اس بات کا امکان تھا کہ مزاحمت ہوگی، ابھی آپریشن روک دو، جس کے بعد ٹیم نے بجلی چوری روکنے کی مہم ختم کردی گئی۔

جس پر ملازمین کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی کا قانون چھوٹے ملازمین کے لئے ہے، بڑوں کے سامنے سارے بے بس ہوجاتے ہیں، کلیدی عہدوں پر بیٹھے ٹیچرز اورافسر بجلی سے مستفید ہورہے ہیں، سیاسی طورپر مخالف ٹیچرز اس معاملے میں مدد گار بنے ہوئے ہیں، مگر ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہورہی ہے۔

جب اس سلسلے میں پراجیکٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر عبدالستار ملک سے رابطہ کیا گیا توانہوں نے کال اٹینڈ نہیں کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button