Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

نابینا طلباء و طالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی خصوصی تقریب

زکریا یونیورسٹی ملتان میں نابینا طلباء و طالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی خصوصی تقریب منعقد ہوئی، جس کا مقصد خصوصی طلباء کی تعلیمی ضروریات کو جدید سہولیات سے ہم آہنگ کرنا تھا۔

تقریب کی مہمانِ خصوصی شعبۂ صحافت سے تعلق رکھنے والی سیدہ ثانیہ زیدی تھیں، جو خود بھی بصارت سے محروم ہونے کے باوجود تعلیمی اور سماجی خدمات کے لیے مسلسل سرگرم ہیں، تقریب میں چار نابینا طلبہ و طالبات کو لیپ ٹاپ فراہم کیے گئے۔

اس موقع پر مہمانِ اعزاز ڈاکٹر محمد فاروق، ڈائریکٹر کوالٹی انہانسمنٹ سیل، اور خواجہ خان محمد بھی موجود تھے، جنہوں نے نابینا طلباء کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے اس اقدام کو علم دوستی اور انسانی خدمت کی بہترین مثال قرار دیا۔

لیپ ٹاپ کی فراہمی تہمینہ و جنرل سیکرٹری اپوا نے کی، تقریب میں سیدہ ثانیہ زیدی نے اپنے خطاب میں کہا کہ خصوصی طلبہ کی تعلیم اور فلاح و بہبود ان کی اولین ترجیح ہے، حال ہی میں نابینا افراد کے عالمی دن کے موقع پر ان کی کوششوں سے این جی او "Mainstream” کی جانب سے بچوں اور نابینا طلبہ میں سفید چھڑیاں بھی تقسیم کی گئیں۔

تقریب کے اختتام پر طلباء نے اس معاونت پر یونیورسٹی انتظامیہ، عطیہ دہندگان اور منتظمین کا شکریہ ادا کیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button