زکریا یونیورسٹی ملتان : سکول آف اکنامکس میں کیرئیر کے مواقع اور شخصیت سازی کے موضوع پر اہم سیمینار

کیریئر ڈیولپمنٹ سینٹر زکریا یونیورسٹی ملتان کے زیرِ اہتمام اسکول آف اکنامکس میں کیریئر کے مواقع اور شخصیت سازی کے موضوع پر ایک اہم سیمینار منعقد کیا گیا۔
اس سیمینار کا مقصد طلبہ کی کیریئر منصوبہ بندی اور پیشہ ورانہ مسابقتی ماحول میں ذاتی نشوونما کے حوالے سے رہنمائی فراہم کرنا تھا۔
سیمینار میں ریسورس پرسنز فوزیہ یوسف اور سی ایس ایس کوالیفائیڈ علی دانش، ڈائریکٹر اسکول آف اکنامکس پروفیسر ڈاکٹر محمد رمضان شیخ اور ڈائریکٹر اسٹوڈنٹس افیئرز ڈاکٹر رشید احمد نے خطاب کیا، سیمینار کے دوران ریسورس پرسنز نے پاکستان میں مختلف کیریئر مواقع پر تفصیلی روشنی ڈالی، بالخصوص سی ایس ایس اور پی ایم ایس جیسے مسابقتی امتحانات کے حوالے سے قیمتی معلومات فراہم کیں۔
اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے شخصیت سازی، مؤثر ابلاغی صلاحیتوں اور پیشہ ورانہ طرزِ عمل سے متعلق عملی رہنمائی بھی دی، جو کیریئر میں کامیابی کے لیے نہایت اہم ہیں سیمینار میں طلباء کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔


















