Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

تعلیمی بورڈ ملتان : فوٹو اسٹیٹ اور کمپیوٹر پرنٹنگ کی سہولت کو آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ

تعلیمی بورڈ ملتان نے فوٹو اسٹیٹ اور کمپیوٹر پرنٹنگ کی سہولت کو آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، جس کے لیے باقاعدہ طور پر ٹینڈر طلب کر لیے گئے ہیں۔

اس ضمن میں جاری کیے گئے ٹینڈر نوٹس کے مطابق منصوبے کی اندازاً کل تخمینہ لاگت 1 کروڑ 50 لاکھ روپے فی سال مقرر کی گئی ہے۔

بورڈ حکام کے مطابق ٹینڈر میں دیے گئے نرخ 90 یوم کے لیے قابلِ قبول اور مؤثر تصور ہوں گے۔ خواہش مند فرمز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی درخواست کے ہمراہ فریش بینک گارنٹی کال ڈیپازٹ بھی لازمی طور پر جمع کروائیں، بصورتِ دیگر درخواست قابلِ قبول نہیں ہوگی۔

اعلامیے میں واضح کیا گیا ہے کہ فوٹو اسٹیٹ اور کمپیوٹر پرنٹنگ کی سہولت کو جدید خطوط پر استوار کرنے، معیار بہتر بنانے اور اخراجات میں شفافیت لانے کے لیے یہ سروس آؤٹ سورس کی جا رہی ہے۔ ٹینڈر میں حصہ لینے والی فرمز کے لیے ضروری ہے کہ وہ سرکاری قوانین اور ٹینڈر کی شرائط پر پورا اتریں۔تعلیمی بورڈ ملتان کے مطابق اس اقدام سے نہ صرف ادارے کی روزمرہ ضروریات بہتر انداز میں پوری ہوں گی بلکہ امیدواروں اور عملے کو بھی معیاری اور بروقت سہولت میسر آئیں گی۔

بورڈ نے متعلقہ فرمز کو ہدایت کی ہے کہ وہ مقررہ تاریخ تک اپنی درخواستیں مکمل دستاویزات کے ساتھ جمع کروائیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button