Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

ایمپلائز یونین ملتان بورڈ کا سپورٹس گالا کا دوسرا روز

ایمپلائیز ویلفیئر ایسوسی ایشن تعلیمی بورڈ ملتان کے زیر اہتمام بورڈ ایمپلائیز کا سپورٹس گالا کے دوسرے دن ہینڈ بال اور کرکٹ کی ٹیموں کے درمیان مقابلہ تھا جس میں سیکرٹری سائیڈ اور کنٹرولر سائیڈ کی ٹیموں نے شرکت کی۔

آج کے مہمان خصوصی سیکرٹری تعلیمی بورڈ ملتان خرم شہزاد قرشیی اور صدر ایمپلائیز ویلفیئر ایسوسی ایشن تعلیمی بورڈ ملتان ملک نثار احمد تھے۔۔

سیکرٹری تعلیمی بورڈ ملتان خرم شہزاد قرشیی نے اپنے خطاب میں نے کہا کہ اس موقع پر مہمانِ خصوصی سیکرٹری تعلیمی بورڈ ملتان خرم شہزاد قریشی تھے۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ کھیلوں کے مقابلے نہ صرف جسمانی صحت کو بہتر بناتے ہیں بلکہ اداروں میں باہمی اعتماد، ٹیم ورک، بھائی چارے اور مثبت ماحول کو فروغ دیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صحت مند سرگرمیاں اداروں کی کارکردگی میں بہتری کا باعث بنتی ہیں اور ملازمین کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافہ کرتی ہیں۔

خرم شہزاد قریشی نے اسپورٹس گالا کے کامیاب انعقاد پر انتظامیہ کو خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ ایسے پروگرام ملازمین کے درمیان ہم آہنگی اور یکجہتی کو مضبوط بناتے ہیں۔ انہوں نے دونوں ٹیموں کی شاندار کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ اصل کامیابی جیت یا ہار نہیں بلکہ کھیل کا جذبہ، نظم و ضبط اور مثبت رویہ ہے۔

آخر میں انہوں نے دعا کی کہ تعلیمی بورڈ ملتان آئندہ بھی اس نوعیت کی صحت مند سرگرمیوں کا تسلسل برقرار رکھے اور ادارہ ترقی و کامیابی کی نئی منازل طے کرتا ہے۔

مہمانِ خصوصی صدر ایمپلائیز ویلفیئر ایسوسی ایشن ملک نثار احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کھیل نہ صرف جسمانی صحت کے لیے ضروری ہیں بلکہ اداروں میں بھائی چارے، نظم و ضبط اور ٹیم ورک کے جذبے کو بھی فروغ دیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایسے اسپورٹس گالا مقابلے ملازمین کی ذہنی تازگی اور مثبت سرگرمیوں کا بہترین ذریعہ ہ، ترجمان ایمپلائیز ویلفیئر ایسوسی ایشن تعلیمی بورڈ ملتان محمد الیاس نوناری نے کہاکہ سیکرٹری سائیڈ اور کنٹرولر سائیڈ کی ٹیموں کی شاندار شرکت اور کھیلوں کے اعلیٰ معیار کو سراہتے ہوئے تمام کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی۔سیکرٹری سائیڈ سے ہینڈ بال اور کنٹر ولر سائیڈ سے کرکٹ کو میچ جیتنے پر مباکباد پیش کی۔اس موقع پر شیخ عمران حسین مہر محمد اکبر ، مجید خان منیس ملک رمضان احمد نذر خان منیس اور دیگر بھی موجود تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button