نواز شریف زرعی یونیورسٹی میں ایڈونچر ڈے کا انعقاد
ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میںڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس کے زیر اہتمام ایڈونچر ڈے کا انعقاد کیا گیا ۔
افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی پروفیسر ڈاکٹر آصف علی )(تمغہ امتیاز ) تھے ۔
اس موقع پر وفیسر ڈاکٹر آصف علی نے کہا کہ اس ایڈونچرڈے کے انعقاد کا مقصد اپنے طلبا کو جسمانی سرگرمیوں کی طرف لانا ، انہیں تفریح فراہم کرنا اور اس ذہنی دبائو سے نجات دلانا ہے جس کا سامنا انہوں نے کوویڈا- 19 کی وبا کے دوران کیا ۔
انہوں نے مزید کہا کہ طلبا کھیلو ں کے جذبے اور ٹیم ورک کو سیکھنے کے لئے خود کو جسمانی سرگرمیوں میں مشغول رکھیں ۔ انہوں نے نوجوانوں کی جسمانی و سماجی و ذہنی اور روحانی نشو و نما میں سکائوٹنگ کے کردار کوسراہا ۔
پروفیسر ڈاکٹر عرفان احمد بیگ چئیرمین سپورٹس بورڈ نے کہا کہ اس طرح کی سرگرمیاں نوجوانوں میں مثبت تبدیلیاں لاتی ہیں اور انہیں مشکل حالات سے نمٹنے ،ٹائم مینجمنٹ اور ٹیم ورک سیکھاتی ہیں ۔
ڈاکٹر عمر اعجاز اور ڈاکٹر عامر بختاور نے کہا کہ سکائوٹنگ دنیا کی سب سے بڑی رضا کار تنظیم ہے ۔ سکائوٹنگ کی سرگرمیوں کے ذریعے ہم اپنے طلبا کی بہتر انداز میں جسمانی ، ذہنی ، سماجی نشوونما کو فروغ دے سکتے ہیں۔
سکاؤٹس یونٹ ایم این ایس زرعی یونیورسٹی ملتان نے ایک بار پھر کھلی فضا میں لطف اندوز ہونے کے ساتھ ساتھ طلبامیں کردار پر مبنی مختلف خصوصیات پیدا کرنے والی سرگرمیوں کے انعقاد کو منعقد کروانے کا رواج برقرار رکھا ۔ ایڈونچر ڈے کے موقع پر سائیکل ریس، میراتھن، بلائینڈ ٹریل، خزانے کی تلاش اور رسہ کشی جیسے دلچسپ مقابلہ جات منعقد کیئے گئے۔