ایل ایل بی کیس کی انکوائری میں زکریا یونیورسٹی کے نمائندہ ایڈیشنل رجسٹرار بیمار ہوگئے
زکریا یونیورسٹی کے ایل ایل بی کیس کی انکوائری پیڈا ایکٹ کے تحت کرنے کی سینڈیکیٹ کا حکم تھا، جس کےلئے انکوائری آفیسر قائد اعظم یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر تصور حیات تھے، جبکہ زکریا یونیورسٹی کی نمائندگی کےلئے ایڈیشنل رجسٹرار کامران تصدق کو تعینات کیاگیا تھا، جن کی ذمے داری انکوائری کمیٹی کو ریکارڈ کی فراہمی تھی۔
اس کمیٹی کا اجلاس گزشتہ ماہ تھا، اس کے پہلے اجلاس سے قبل ہی کامران تصدیق ہائپر ٹینشن ، بلڈ پریشر کا شکار ہوگئے، اور انہوں نے انکوائری کمیٹی کے لئے کام کرنے سے انکار کردیا۔
انہوں نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ وہ ہائپر ٹینشن ، بلڈ پریشر اور سینے میں درد میں مبتلا ہیں، ڈاکٹروں نے مکمل آرام اور ٹیسٹوں کی ہدایت کی ہے اس لئے وہ آفس کو اٹینڈ نہیں کرسکتے۔
ان کی معذرت کے بعد وائس چانسلر نے اپنے اختیارات استعمال کرتے ہوئے ایڈیشنل رجسٹرار ایڈمن ون اعجاز احمد کو زکریا یونیورسٹی کا نمائندہ مقرر کردیا ہے ۔