وہاب ریاض کی ملتان آمد
ملتان سے مختلف کھلاڑی ہمیشہ سے کھیلوں کے میدانوں میں اپنی واضح پہچان کے حامل رہے ہیں، اسی لیے یہاں پر مختلف کھیلوں کی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔ملتان میں نو تعمیر شدہ آسٹروٹرف ہاکی اسٹیڈیم فن تعمیر کا اعلیٰ شاہکار ہے۔
ان خیالات کا اظہار سپورٹس ایڈوائزر ٹو چیف منسٹر پنجاب وہاب ریاض نے ملتان میں مختلف منصوبوں کے معائنہ کے موقع پر کیا۔
اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈاریکٹر یوتھ افیئر پنجاب عمیر حسن۔رانا ندیم انجم ڈویژنل سپورٹس آفیسر ملتان۔فاروق لطیف ڈی ایس او ملتان۔آصف ندیم پی ایم یو موجود تھے۔
رانا ندیم انجم نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ملتان میں کھیلوں کا بہت ٹیلنٹ موجود ہے ، اسی لیے ملتان میں بہترین سہولیات سے مزین کھیلوں کے میدان تیار کیے جارہے ہیں۔
وہاب ریاض نے ملتان میں جاری منصوبوں کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ماضی کی طرح مستقبل میں بھی ملتان کے کھلاڑی اپنا نام روشن کریں گے۔
اختتام پر سپورٹس ایڈوائزر وہاب ریاض نے ملتان ہاکی اسٹیڈیم میں پودا لگایا۔