آفٹر نون سکول اساتذہ کو تنخواہیں نہ مل سکیں، مگر قائد اکیڈمی کا اساتذہ کی ٹریننگ کرانے کا فیصلہ
پنجاب بھر کے سکولوں میں جاری آفٹر نون سکولوں کے اساتذہ کئی ماہ سے سراپا احتجاج ہیں کہ ان کے واجبات ادا کئے جائیں، مگر تاحال ان کو واجبات نہیں مل سکے ، کچھ اضلاع میں ادائیگیاں کی گئیں مگر پورے واجبات نہیں دئے گئے ، جس کی وجہ سے تمام اساتذہ شدید پریشان ہیں، اور وہ کام کرنے کو تیار نہیں جس کی وجہ سے نیا تعلیمی سیشن متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
جبکہ دوسری طرف قائد اکیڈمی نے آفٹر نون سکولوں کے اساتذہ کا ٹریننگ شیڈول جاری کردیا، جس کے مطابق چھ روزہ ٹریننگ 24جولائی سے شروع ہوگی اور 26 اگست تک جاری رہے گی۔
5 گروپس میں اساتذہ مختلف ایام میں ٹریننگ حاصل کرینگے، اس ٹرننگ میں چار ہزار 172 اساتذہ شرکت کریں گے۔
آفٹر نون سکولز اساتذہ کی ٹریننگ میں شریک ہونے والے اساتذہ کو فی کس اس کا معاوضہ 1000 روزانہ 300 سٹیشنری فیس اور 600 کا کھانا فی استاد کو دیا جائے گا ۔
اس شیڈول پر اساتذہ کی طرف سے سخت ردعمل آرہا ہے ان کا کہنا ہے کہ سابق واجبات کی ادائیگی کےلئے حکومت کے پاس پیسے نہیں ہیں مگر ٹریننگ کے نام پر لوٹ مار کی تیاری کی جارہی ہے جو افسوس ناک ہے ۔