Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے طلباء وطالبات کی سہولت کے لیے موبائل ایپ متعارف کروادی

اس ایپ کو طلباء وطالبات اپنے اینڈرائڈ موبائل پر پلے سٹور کے ذریعہ ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیںز اس ایپ کا مقصد طلباء وطالبات کو ان کی دہلیز پر معلومات فراہم کرنا ہے۔

اس ایپ سے طلباء وطالبات اپنا داخلہ، امتحانی رولنمبر سلپ، رزلٹ،CMS اکاؤنٹ، آگہی ایل ایم ایس پورٹل، ٹیوٹرز، Jobs،لائبریری نیٹ ورک کے بارے میں معلومات باآسانی حاصل کر سکتے ہیں۔

یہ بات ملتان کیمپس کے ریجنل ڈائریکٹر غلام حسین کھوسہ نے کہی، انہوں نے مزید کہا کہ سمسٹر بہار 2024 سمسٹر کے طلباء وطالبات اپنی امتحانی رولنمبر سلپ اس ایپ سے ڈاؤن لوڈ کریں گے، رولنمبر سلپ ان کا ایڈریس پر علیحدہ سے نہیں بھجوائی جائے گی، اگر کسی طالب علم کو اس ایپ کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا ہو تو وہ یونیورسٹی کے علاقائی کیمپس سے رابطہ کر سکتا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button