ائیر یونیورسٹی ملتان کو چک 5 فیض منتقل ہوئے ایک سال بیت گیا
ایئر یونیورسٹی ملتان کیمپس کوچک 5فیض میں منتقل ہوئے ایک سال مکمل ہوگیا ہے۔
س موقع پر تدریسی اوقات کے بعد تقریب کا انعقاد کیاگیا جس سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر کیمپس ڈاکٹر غلام علی نے کہاکہ ایئر یونیورسٹی جنوبی پنجاب میں معیار تعلیم کی بہتری کیلئے کردار ادا کر رہی ہے ۔
کیمپس میں سٹاف اور فیکلٹی وسٹاف کیلئے غیر نصابی سرگرمیوں کا خصوصی انعقاد کیاجاتا ہے ۔فیکلٹی و سٹاف کی جسمانی اور ذہنی صحت کے پیش نظر کھیلوں اورتقریبات کا انعقاد کیاجاتا ہے ۔
ایئر یونیورسٹی ملتان کیمپس کو اپنی بلڈنگ میں منتقل ہوئے ایک سال مکمل ہوگیا ہے ۔
انہوں نے فیکلٹی اور سٹاف کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ فیکلٹی اور سٹاف کی محنت کی وجہ سے ایئر یونیورسٹی ملتان کیمپس چک 5فیض دن دگنی رات چوگنی ترقی کر رہا ہے ۔
انہوں نے کہاکہ جنوبی پنجاب میں ایئر یونیورسٹی بہت جلد انجینئر نگ و دیگر پروگرامز شروع کرنے جارہی ہے ، جس سے جنوبی پنجاب کے طلبہ مستفید ہونگے ۔
انہوں نے مزید کہاکہ ملتان کی شہری حدود سے دور کیمپس بنانے کا مقصد جنوبی پنجاب کے پسماند ہ علاقوں کے طلبہ کو جدید علوم کی فراہمی ہے ۔ہمارا مشن جنوبی پنجاب کی ترقی ہے جس کیلئے ایئر یونیورسٹی اپنا کردار ادا کررہی ہے ۔
اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمن ممتاز خان نیازی ، ایڈمن آفیسر منیر احمد ، ڈاکٹر میاں عباس ، ڈاکٹر محمد زبیر ، ڈاکٹر محمد کلیم و دیگر فیکلٹی و سٹاف ممبران موجود تھے ۔