Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

آل پاکستان انٹر بورڈز ہینڈ بال چیمپئن شپ 2025 ایجوکیشن بورڈ ملتان کی میزبانی میں شروع ہوگئی

کمشنر ملتان عامر کریم خان جو تعلیمی بورڈ ملتان کے چیئرمین بھی ہیں نے اولمپئنز اور کرکٹ کپتان سمیت نامور کھلاڑیوں کے تعلیمی بورڈ ملتان بورڈ کے کیپمس گراؤنڈ پر تین روزہ چیمپئن شپ کا افتتاح کیا۔

کمشنر عامر کریم خان نے چیئرمین ملتان بورڈ کی حیثیت سے پہلی بار بورڈ کا وزٹ کیا اور تعلیمی بورڈ ملتان کی میزبانی میں آل پاکستان انٹر بورڈز ہینڈ بال چیمپئن شپ کا افتتاح بھی کیا۔

کمشنر ملتان نے کھلاڑیوں اور آفیشلز سے گپ شپ کی، مختلف شہروں سے آئے ہوئے تعلیمی بورڈز مہمانوں نے بہترین مہمان نوازی پر ملتان بورڈ انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔

کمشنر/چیئرمین ملتان بورڈ عامر کریم خان نے سوات ۔ مالاکنڈ ۔ بنوں بورڈز کے آفیشلز کے ساتھ خبیر پختونخوا میں اپنے گذرے ہوئے سنہری دور کی یادوں کو بھی تازہ کیا۔

ملاقات اور افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر عامر کریم خان نے ہینڈ بال کے کھلاڑیوں کو اولمپئن ارشد ندیم کو فالو کرنے کی نصیحت کی اور کہا کہ ارشد ندیم نے نیزہ پھینکے میں اولمپکس میڈل جیت کر پاکستان کا نام روشن کیا اور ملتان بورڈ کا سپورٹس کمپلیکس ارشد ندیم کے نام سے موسوم کردیا گیا ہے۔

انہوں نے کھلاڑیوں کو مخاطب کرتے ہوئے مزید کہا کہ ہم نے کھیل کا میدان سجا دیا۔ ملک کا نام روشن کرنا آپ کا عزم ہونا چاہیئے ۔ بحیثیت کمشنر ملتان میری ملتان میں پوسٹنگ کو 9 روز گذرے ہیں اور مجھے آل پاکستان ہینڈ بال چیمپئن شپ کی میزبانی کا اعزاز مل رہا ہے، انہوں نے بورڈ حکام کو ہدایت کی کہ مہمان نوازی میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھی جائے۔

دریں اثناء سیکرٹری بورڈ ملتان خرم شہزاد اسلم قریشی نے آل پاکستان انٹر بورڈز ہینڈ بال چیمپئن شپ بارے بریفنگ میں بتایا کہ آل پاکستان ہینڈ بال چیمپئن شپ میں 8 تعلیمی بورڈز میزبان ملتان۔ لاہور ۔ فیصل آباد بنوں۔ مالا کنڈ ۔ پشاور۔ سوات اور مردان ایجوکیشن بورڈ کی ٹیمیں شریک ہیں۔

آرگنائزنگ سیکرٹری و انچارج سپورٹس ملتان بورڈ ملک نثار احمد نے بتایا کہ تعلیمی بورڈ ملتان کے میدانوں پر اولمپئنز ایتھلیٹ ارشد ندیم گولڈ میڈلسٹ پیرس اولمپکس 2024، ہرڈلز ریس اولمپئن عبد الرشید (بیجنگ اولمپکس 2008ء) اور پاکستان کے سابق کرکٹ کپتان انضمام الحق کے علاوہ دیگر مختلف کھیلوں کے نامور انٹرنیشنل کھلاڑی بھی اپنے سکول کالج دور میں ملتان بورڈ کی نمائندگی کرتے رہے ہیں۔

ارشد ندیم نے پہلی بار ملتان بورڈ کی سکولز ایتھلیٹکس 2011ء میں نیزہ پھینکا۔بیجنگ اولمپکس 2008ء میں شرکت کرنیوالے عبد الرشید 1997ء میں ملتان بورڈ کیلئے کھیلتے رہے ۔ پاکستان ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق نے بھی اپنے زمانہ طالبعلمی میں ملتان بورڈ کیلئے کرکٹ کھیلی۔

دریں اثناء۔ آل پاکستان انٹر بورڈز ہینڈ بال چیمپئن شپ 2025ء کی افتتاحی تقریب میں خصوصی بینڈ نے مسحور کن دھنیں پیش کیں۔ رنگ برنگی غبارے اور کبوتر فضاء میں چھوڑے گئے ۔

مہمان خصوصی کمشنر ملتان عامر کریم خان نے ایونٹ میں شریک ٹیموں کے کے کھلاڑیوں کے ساتھ گروپ فوٹو بنوائے بعد ازاں کھیلے گئے ایونٹ کے افتتاحی میچ میں فیصل آباد نے مالا کنڈ کو شکست دے دی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button