سکولوں کے سربراہوں ، اور تعلیمی افسروں کے ہیڈ الاؤنسز میں اضافے کافیصلہ
محکمہ سکولز نے سکولوں کے سربراہوں ، اورتعلیمی افسروں کے ہیڈ الاونسز میں اضافے کافیصلہ کرلیا، سمری تیا ر کرلی گئی ۔
محکمہ سکولز نے پنجاب بھر کے سکولوں کے سربراہوں ، سی ای او، اور ڈی پی آئیز کے الاونسز میں اضافے کافیصلہ کیا ہے، جس کی سمری تیار کرلی گئی ہے ۔
ذرائع کے مطابق نئے سمری کے مطابق گریڈ 20 میں کام کرنے والے افسر ڈی پی آئیز ایلمنٹری، سکینڈری کےلئے 8ہزار روپے ماہانہ، ایڈیشنل ڈی پی آئیز کےلئے 6ہزار روپے ماہانہ، سی ای اوز، ڈی ای او ، ڈویژنل ڈائریکٹرز گریڈ 19 میں کام کرنے والوں کےلئے 5ہزار روپے ماہانہ ، گریڈ 18 میں کا م کرنے والے ڈپٹی ڈی ای اوز ، ہیڈ ماسٹرز ، سینئر ہیڈ ماسٹرزز کےلئے 4ہزار روپے ماہانہ، گریڈ 17 میں کام کرنے والے ہیڈ ماسٹر ، مسٹریس اسسٹنٹ ڈائریکٹرز کےلئے 3ہزار روپے ماہانہ ، ہیڈ ٹیچرز کے لئے 15ہزا روپے ماہانہ، ہیڈ ٹیچر پرائمری سکول کےلئے 10ہزار روپے ماہانہ ، جبکہ ٹیچنگ الاؤنس 10 ہزارروپے ماہانہ کرنے تجویز تیار کی گئی ہے ۔
جس کو جلد منظوری کے بعد لاگو کردی جائے گا۔