زکریایونیورسٹی کی سینڈیکیٹ کا اہم اجلاس 7 فروری کو ہوگا، ایجنڈا جاری

زکریا یونیورسٹی کی سینڈیکیٹ اہم اجلاس سات فروری کو طلب کرلیا گیا، جس کی صدارت وائس چانسلر ڈاکٹر زبیر کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں ۔
انڈر گریجویٹ سپرنگ 2025 میں داخلہ کیلئے پالیسی کی منظوری
جاری ایجنڈے کے مطابق اجلاس میں بجٹ 2024-25 کی منظوری دی جائے گی، اس کے علاوہ کنٹرولر امتحانات ، خزانہ دار ، اور رجسٹرار کی مستقل تعیناتی کے حوالے سے سپریم کورٹ اور پنجاب حکومت کے احکامات کے مراسلے بارے فیصلہ کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں ۔
زکریا یونیورسٹی ٹائم سکیل پروموشن کیس : رجسٹرار کو ہزیمت کا سامنا، وائس چانسلر نے غیر قانونی مراسلہ منسوخ کردیا
ڈسپلن کمیٹی کے ممبران کی تعیناتیش یونیورسٹی میں داخلہ کےلئے کم سے کم 40 نمبر کرنے کی منظوری، اکیڈمک کونسل کے منٹس کی منظوری دی جائے گی۔
5 عدالتی کیسز بھی پیش کئے جائیں گے، اللہ دتہ عامر، محمد اسلم ، محمد امین ،سید مظفر شاہ، اور محمد علیم کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی اور گورنر کے احکامات کی رپورٹ بھی پیش کی جائے گی۔
شعبہ اردو کی ہراسمنٹ کیس اور پیپر کی دوبارہ چیکنگ کے حوالے سے گورنر کی ہدایت مراسلہ بھی زیر بحث آئے گا، جبکہ دوسری جانب مختلف شعبوں کے چیئرمین اور ڈائریکٹرز کی تعیناتی کی منظوری کا کیس بھی ایجنڈے کا حصہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں ۔
زکریایونیورسٹی کی سینڈیکیٹ کا اجلاس : ڈاکٹر اسحاق فانی کو نوکری سے برخاست کردیا گیا، ملک رفیق پر تلوار لٹک گئی
ڈیوٹی سے غیر حاضر اور بیرون ممالک جاکر غائب ہونے والے سکالرز کے خلاف کیسز بھی اجلاس میں شامل ہیں، سابق پراجیکٹ ڈائریکٹر محمد رفیق کے خلاف پیڈا ایکٹ کی انکوائری رپورٹ شنوائی اور حتمی منظوی دی جائے گی ۔