ایک اور ایف آئی آر درج ہوگئی
زکریا یونیورسٹی میں لڑائی جھگڑوں میں ملوث غلام حسین عرف جانی بابا کے خلاف ایک اور ایف آئی آر درج کرلی گئی۔
یہ بھی پڑھیں ۔
زکریا یونیورسٹی میں خوف کی علامت بننے والا بابا جانی پولیس کی ہتھے چڑھ گیا
یہ ایف آئی آر چیئرمین ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی درخواست پر کاٹی گئی ہے، جس میں ڈاکٹر دلشاد نے موقف اختیار کیا ہے کہ بابا جانی نے داخلہ منسوخ ہونے پر ایک بڑے گروہ کے ساتھ شعبے میں نعرے بازی کی، اور عملے کو دھمکیاں دیں۔
یہ بھی پڑھیں ۔
زکریا یونیورسٹی: ٹیچرز پولیٹکس سے عزت سادات خطرے میں
طلباء ودیگر افراد کی گیٹ تک رسائی روک دی، اس سے تعلیمی ماحول پر برا اثر پڑا، اس لئے ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔
یہ بھی پڑھیں ۔
داخلہ منسوخ ہونے پر اشتہاری نے زکریا یونیورسٹی کا ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سیل کردیا
جس پر پولیس نے گزشتہ روز مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔