انسداد ڈینگی کے لئے بڑے فیصلے
پنجاب بھر کے سکولوں میں ڈینگی سے آگاہی کےلئے زیرو پیریڈ شروع کرنے کا حکم ، والدین کو بھی مہم میں شامل کیا جائے گا ۔
تفصیل کے مطابق صوبے بھر کے سی ای اوز کا اہم اجلاس سیپشل سیکرٹری ایجوکیشن کی صدارت میں ہوا ،جس میں فوکل پرسنز کو ہدایت کی کہ وہ ڈینگی کے چیلنجز کا بھرپور طریقے سے مقابلہ کریں۔
انسداد ڈینگی ایس اوپیز پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں، ڈیش بورڈ پر مبنی تصاویر ، ان تصویروں کو محض تصویریں نہ سمجھا جائے۔
اجلاس میں کہاگیا کہ تمام سرکاری اور پرائیویٹ سکولوں میں ڈینگی سے آگاہی کے حوالے سے زیرو پیریڈ روزانہ کی بنیاد پر کئے جائیں۔
تمام سرکاری اور پرائیویٹ سکولوں میں ڈینگی سے متعلق بینرز، پوسٹرز اور چارٹ آویزاں کی جائے۔
ڈینگی ہاٹ سپاٹ کے انسداد ڈینگی فوکل ہاٹ سپاٹ کی کوریج افراد/پی ڈی ایف/ پرائمل کوریج بروقت اور باقاعدگی سے کریں۔
تصاویر اپ لوڈ کرتے ہوئے وقت کا اندارج یقینی بنائیں دو تصویروں کے درمیان 5 منٹ کا وقفہ ضروری ہے ، تصویر کا مقام اسکول کے احاطے میں ہونا چاہیے۔
اس کے علاوہ، کوئی جعلی میں غیر متعلقہ سرگرمی ڈینگی ڈیش بورڈ پر اپ لوڈ نہیں کی جائے گی، بصورت دیگر متعلقہ سی ای او I انسداد ڈینگی فوکل پرسن ذمہ دار ہوگا اور اس کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔
فوکل پرسنز ہفتہ وار بنیادوں پر انسداد ڈینگی ایس او پیز کی تعمیل کا سرٹیفکیٹ ای میل کے ذریعے جمع کراتے رہیں۔
متعلقہ ضلع کے محکمہ صحت کے ساتھ رابطے میں ویکٹر کی شناخت، نگرانی اور کنٹرول مداخلت کے حوالے سے تمام فیلڈ فارمیشنوں کی ریفریشر ٹریننگ کو یقینی بنایا جائے۔
ایس او پیز میں تجویز کردہ انسداد ڈینگی سرگرمیوں کو یقینی بنایا جائے اور تمام سکولوں (پبلک اور پرائیویٹ) میں اس پر صحیح معنوں میں عمل درآمد کیا جائے، والدین کو مہم میں ضرور شامل کیا جائے۔
مزید برآں، تمام طلباء اپنے والدین کے تعاون سے اپنے گھروں اور پڑوسیوں سے بھر کر "ڈینگی آگاہی فارم” حاصل کریں گے۔
تمام سکولوں میں ڈینگی فری ماحول کو برقرار رکھنے کے لیے لان/گراؤنڈز سے گھاس کی کٹائی، کوڑے/ملبے کو ہٹانے، ٹھہرے ہوئے پانی کو ہٹانے اور پانی کے رساؤ کو ختم کیا جائے ۔