Breaking NewsEducationتازہ ترین
ملتان سمیت پنجاب بھر میں ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز کی خالی اسامیوں پر تعیناتی کے لئے درخواستیں طلب

پنجاب ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے ڈائریکٹر آف ایجوکیشن (کالجز) راولپنڈی ڈویژن کے خالی عہدے پر تقرری اور انتخاب کے لیے ای پورٹل کھولنے کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔
ڈی پی آئی کالجز پنجاب، جنوبی پنجاب، لاہور و ملتان سمیت ایم آئی ایس ونگ کو جاری مراسلے کے مطابق ای پورٹل 24 نومبر 2025 کو درخواستوں کے اندراج کے لیے فعال کر دیا جائے گا جبکہ درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 28 نومبر 2025 شام 5 بجے مقرر کی گئی ہے۔
یہ اقدام 29 اگست 2024 کو جاری کردہ نوٹیفکیشن کی روشنی میں کیا گیا ہے جس میں کالجز کے ڈائریکٹرز کے لیے اہلیت کا معیار طے کیا گیا تھا۔
پنجاب انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی بورڈ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ پورٹل کی فعالیت اور متعلقہ تکنیکی امور بروقت یقینی بنائیں۔




















