Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

جنوبی پنجاب کی چھ یونیورسٹیوں سمیت پنجاب بھر سے 25 جامعات میں وائس چانسلر تعیناتی کا فیصلہ

حکومت نے آخر کار پنجاب کی یونیورسٹیوں میں وائس چانسلر تعینات کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ ایک ماہ قبل سرچ کمیٹیاں قائم کی گئیں تھیں جس کے بعد 28 دن کے بعد ان کمیٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا، اب درخواستیں طلب کرلی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں ۔
وائس چانسلرز کی تعیناتی : سرچ کمیٹیوں کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری

پنجاب بھر سے 25 یونیورسٹیوں کےلئے درخواستیں طلب کی گئیں ہیں، عمر کی حد 65 سال مقرر کیے جانے پر بیشتر سابق امیدوار وی سی کی دوڑ سے باہر ہوگئے ہیں، وائس چانسلر کی مدت ملازمت 4 سال تک ہوگی۔

اس سے قبل بھی جامعات میں وائس چانسلرز کیلئے امیدواروں کے انٹرویوز کیے گئے تھے، مختلف یونیورسٹیوں کیلئے امیدوار شارٹ لسٹ بھی کر لیے گئے تھے تاہم نئی حکومت نے اس سارے عمل کو ختم کردیا تھا، ان 25 یونیورسٹیوں میں جنوبی پنجاب کی چھ یونیورسٹیاں بھی شامل تھیں، جن میں زکریا یونیورسٹی ملتان، ڈیرہ یونیورسٹی، لیہ یونیورسٹی، ویمن یونیورسٹی ملتان ، ویمن صادق یونیورسٹی اور لیہ یونیورسٹی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں ۔
جنوبی پنجاب کی زیادہ تر جامعات ‘ایڈیشنل چارجز’ پر چلنے لگی

پی یو، یو ای ٹی، جی سی یو کیلئے بھی درخواستیں طلب کی گئی ہیں ، یونیورسٹی آف ایجوکیشن، انفارمیشن ٹیکنالوجی یونیورسٹی ، اوکاڑہ یونیورسٹی، جی سی یو فیصل آباد، بی زیڈ یو، اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور اور متعلقہ یونیورسٹیاں ڈیڑھ سے اڑھائی سال سے مستقل وائس چانسلر سے محروم ہیں۔

25 جامعات میں سے ہوم اکنامکس، ایل سی اور ویمن یونیورسٹی ملتان اور صادق ویمن یونیورسٹی بہاولپور وہ یونیورسٹیاں ہیں جن کےلئے صرف خواتین امیدوار درخواستیں دے سکتیں ہیں، خواہشمند امیدوار 24 جون تک اپنی درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button