Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

ایمرسن یونیورسٹی ملتان میں بڑی تقریب کاانعقاد

ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس کے زیر اہتمام مختلف کھیلوں کے مقابلوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کے اعزاز میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد رمضان نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی، جبکہ رجسٹرار ڈاکٹر محمد فاروق، اسپورٹس کنسلٹنٹ محمد ظفر شیروانی، چیئر پرسن مختلف شعبہ جات ،ایڈیشنل ڈائریکٹر میڈیا اینڈ پبلک ریلیشن، فیکلٹی ممبران اور طلباء کی کثیر تعداد نے بھی تقریب میں شرکت کی۔

وائس چانسلر ڈاکٹر محمد رمضان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم انٹر یونیورسٹی چیمپئن شپ میں ایمرسن یونیورسٹی کے کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی کو سراہا، انہوں نے کہا کہ ایمرسن یونیورسٹی نے ہمیشہ کھیلوں کے میدان میں اپنی نمایاں کارکردگی سے ملک و قوم کا نام روشن کیا ہے اور یونیورسٹی انتظامیہ اس شعبے کی ترقی کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے گی۔

تقریب میں مختلف کھیلوں کے مقابلوں میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ کو ایوارڈز اور میڈلز سے نوازا گیا۔

انٹر ڈویژن ڈاج بال پنجاب چیمپئن شپ میں دوسری پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیم، جس کے اراکین علی احمد، عدیل احمد، نعمان رسول، محمد خاور اور مینجر محمد ظفر شیروانی تھے، کو خصوصی طور پر خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔

اسی طرح انٹر یونیورسٹی ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں میں فرمان اللہ (ڈسکس تھرو)، سلمان خان (جیولن تھرو)، علی احمد (800 میٹر دوڑ)، محمد طلحہ (400 میٹر دوڑ)، فیصل رحمان (100 میٹر دوڑ)، عبدالرؤف (200 میٹر دوڑ)، اور عبدالواسع (800 میٹر دوڑ) شامل تھے۔

ان تمام کھلاڑیوں کو میڈلز اور انعامات سے نوازا گیا۔انٹر کرکٹ ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی دکھانے پر محمد شادل کو ملتان بورڈ اور پاکستان بورڈ کی ٹیم میں منتخب ہونے پر خصوصی ایوارڈ دیا گیا۔ اسی طرح موجودہ کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد عبداللہ کو بھی ان کی عمدہ کارکردگی پر انعامات سے نوازا گیا۔

انٹر یونیورسٹی بیس بال چیمپئن شپ میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں محمد آصف، علی احمد اور عدیل احمد کو ہائر ایجوکیشن ٹیم میں منتخب ہونے اور نیشنل گیمز کوئٹہ اور راولپنڈی چیمپئن شپ میں برونز میڈل جیتنے پر خصوصی طور پر ایوارڈز دیے گئے۔

انٹر ہاکی ٹیم کے سابق کپتان محمد مغیرہ کو پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم کا حصہ بن کر عمان میں منعقدہ جونیئر ایشین چیمپئن شپ میں میڈل حاصل کرنے پر خراجِ تحسین پیش کیا گیا، اس موقع پر انہیں خصوصی ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔

سپورٹس کنسلٹنٹ محمد ظفر شیروانی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایمرسن یونیورسٹی ہمیشہ سے کھیلوں کے میدان میں اپنی ایک منفرد شناخت رکھتی ہے اور آئندہ بھی ایسے نامور کھلاڑی پیدا کرتی رہے گی جو قومی اور بین الاقوامی سطح پر ادارے کا نام روشن کریں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button