اسسٹنٹ سیکرٹری لیگل ملتان تعلیمی بورڈ ریٹائر ہوگئے
طارق محمود چوہان اسسٹنٹ سیکرٹری لیگل کے اعزاز میں چیئرمین تعلیمی بورڈ ملتان حافظ محمد قاسم کی زیر صدارت الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔
سیکرٹری بورڈ خُرم شہزاد قریشی اور کنٹرولر امتحانات محمد حامد سعید بھٹی مہمان خصوصی تھے۔
افسران بورڈ قاضی مُجیب الرحمٰن، ڈاکٹر حافظ فدا حسین، ملک رؤف کھوکھر، جام دلنواز، سلیم رضا بلوچ، محمد الیاس صدیقی،محمد منور پاشا،سرور وسیم، محمد اسلم بھٹہ ،ملک نثار احمد،ظفر اقبال موہل،محمد یامین ، ناصر عباس شمسی، کے علاوہ لیگل برانچ کے جملہ اہلکاران نے شرکت کی۔
سیکرٹری تعلیمی بورڈ ملتان،خُرم شہزاد قریشی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بحثیت انسان ہم سب برابر ہیں، بورڈ کا ہر ملازم اپنی جگہ اہمیت رکھتا ہے، ٹیم ورک پر یقین رکھتا ہوں، انھوں نے طارق محمود چوہان کو باعزت ریٹائرمنٹ پر مبارکباد پیش کی، اور کہا کہ طارق چوہان نے اپنی زندگی کے قیمتی سال دفتر ہذا میں خدمات سرانجام دی ہیں ، ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔
چیئرمین تعلیمی بورڈ ملتان حافظ محمد قاسم نے کہا کہ طارق محمود چوہان نے زندگی کی ایک انگز ختم کی ہے ،اب زندگی کی اگلی انگز شروع کرنی ہے دفتر کے مفاد میں اچھی تجاویز کا ہمیشہ خیر مقدم کرونگا ۔
ادارے کی عزت اور وقار کیلئے کوشاں رہیں انسان کا کردار ہی انسان کی عزت کا باعث ہے۔ملازمین کے جائز کام ترجیحی بنیادوں پر کرنا میرے لیے باعث افتخار ہے۔
کنٹرولر امتحانات محمد حامد سعید بھٹی نے کہا کہ اللہ پاک ان کی باقی زندگی خوشیوں سے بھر دے۔
تقریب کے اختتام پر چیئرمین،سیکرٹری ،کنٹرولر امتحانات و دیگر افسران نے طارق محمود چوہان کو یادگاری شیلڈ ،تعریفی سرٹیفکیٹ،پھولوں کا گلدستہ اور چیک دے کر پُر تپاک طریقہ سے الوداع کیا۔