میلبورن ٹیسٹ: آسٹریلیا نے 333 کی لیڈ حاصل کرلی، 9 وکٹوں پر 228 رنز
میچ ڈرا کی جانب گامزن، کھیل کے چوتھے روز بھی 10 وکٹیں گریں، نتیش کمار ریڈی 114 رنز کے نمایاں بلے باز رہے
باڈر گواسکر ٹرافی کے سلسلے میں کھیلے جارہے چوتھے میچ کے چوتھے روز انڈین ٹیم نے 358 رنز 9 کھلاڑی آؤٹ سے اپنی پہلی اننگ کا آغاز کیا تو پوری ٹیم 369 پر پویلین لوٹ گئی ۔
سنچورین ٹیسٹ: پاکستانی بالرز کا امتحان شروع، 148 کے تعاقب میں ساؤتھ افریقہ کے 27 پر 3 آؤٹ
نتیش کمار ریڈی 114 رنز پر ناتھن لئین کی گیند پر مچل سٹارک کو کیچ دے بیٹھے جبکہ محمد سراج 4 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے ۔
پیٹ کمنز ، سکاٹ بولینڈ اور ناتھن لئین نے 3-3 وکٹیں حاصل کیں ۔
یہ بھی پڑھیں ۔
میلبورن ٹیسٹ: تیسرے روز انڈیا کے 9 وکٹوں پر 358 رنز، 116 رنز کا خسارا باقی
آسٹریلین ٹیم دوسری اننگ میں انڈین بالرز کا سامنا نہ کرسکی اور وقفے وقفے سے وکٹیں گرتی رہیں، 5 کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل نہ ہوسکے۔
مارنس لبوچینگ 70، پیٹ کمنز 41، عثمان خواجہ 21 رنز کی بدولت کھیل کے اختتام پر 9 وکٹوں کے نقصان پر 228 رنز بنالئے، اس طرح آسٹریلیا کو 333 رنز کی لیڈ حاصل ہوگئی ہے
سکاٹ بولینڈ 6 ناتھن لئن 41 رنز پر ناٹ آؤٹ کریز پر موجود ہیں۔
دوسری اننگ میں جسپریت بمراہ نے 4 ، محمد سراج 3 جبکہ روندرا جدیجا نے 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا ۔