جامعہ زکریا : فیکلٹی آف فوڈ سائنسز اینڈ نیوٹریشن کے زیر اہتمام آگاہی سیمینار
بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان میں فیکلٹی آف فوڈ سائنس اینڈ نیوٹریشن کے ڈیپارٹمٹ آف ڈیری ٹیکنالوجی نے یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز لاہور کے تعاون سے آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔
"ایکسپلورنگ مارکیٹ آپرچونیٹیز فار ویلیو ایڈیڈ ڈیری پروڈکٹس” کے عنوان سے منقعدہ سیمینار میں طلباء، کسان اور دیگر شرکاء کو ویلیو ایڈیڈ ڈیری پروڈکٹس کی افادیت کے متعلق آگاہ کیا گیا ۔
سیمینار میں محمد سیف ڈائریکٹر آپریشنز ساؤتھ پنجاب فوڈ اتھارٹی پروفیسر ڈاکٹر سعید اختر ڈین فیکلٹی آف فوڈ سائنس اینڈ نیوٹریشن،ڈاکٹر انیلہ حمید چیئر پرسن ڈیپارٹمنٹ آف ڈیری ٹیکنالوجی،پروفیسر ڈاکٹر نسیم احمدڈاکٹر محمد جنید پروجیکٹ ڈائریکٹر،
ڈاکٹر عبدالوحید چیئرمین ڈیپارٹمنٹ آف لائیو سٹاک اینڈ پولٹری پروڈکشن ‘فاؤنڈیشن شامل تھے ۔
فیکلٹی آف فوڈ سائنس اینڈ نیوٹریشن کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر سعید اختر نے کہا کہ دودھ ایک مکمل غذا ہے، اور ہر شہری کا حق ہے ہے کہ ایک صاف اور مکمل غذا تک مکمل رسائی حاصل ہو۔
ڈاکٹر انیلا حمید چیئر پرسن ڈیپارٹمنٹ آف ڈیری ٹیکنالوجی نے ڈیری کے بڑھتے رجحان کی طرف توجہ مبذول کروائی، اُنہوں نے ویلیو ایڈیشن کی موجودہ ملکی صورتحال پر ہال میں موجود حاضرین کو آگاہ کیا ۔
ٹیکنیکل سیشن کا آغاز ہوا جس میں ، ڈاکٹر محمد جنید، اور ڈاکٹر عاصم فراز نے ویلیو ایڈیڈ دودھ اور دودھ کی مصنوعات اور دودھ کی حفاظتی پالیسی و تدبیر پر بات کی ، نیز ڈیری کی موجودہ صورتحال پر سامعین کو آگاہ کیا اور ان عوامل پر بات کی جس سے پاکستان میں ڈیری کا شعبہ کیسے مثبت کردار ادا کر سکتا ہے۔
تقریب میں ڈاکٹر محمد توصیف سلطان ،ڈاکٹر طارق اسماعیل،ڈاکٹر خرم افضل، ڈاکٹر ماجد حسین،ڈاکٹر صمیم جاوید ،ڈاکٹر عدنان امجد،ڈاکٹر عامر اسماعیل ،ڈاکٹر میمونہ شاہد اور ڈاکٹر درشہوار نے شرکت کی۔