زکریا یونیورسٹی : شعبہ ہیومن نیوٹریشن میں معلوماتی سیمینار
شعبہ ہیومن نیوٹریشن جامعہ بہاءالدین زکریا یونیورسٹی ملتان میں پروفیسر ڈاکٹر توصیف سلطان (چیئرمین ڈیپارٹمنٹ) کی زیر نگرانی ایک معلوماتی سیمینار کا اہتمام کیا گیا۔
مہمانانِ خصوصی میں ڈین فیکلٹی آف فوڈ سائنس اینڈ نیوٹریشن پروفیسر ڈاکٹر سعید اختر شامل تھے۔ انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے معلوماتی سیمینارز طلباء کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو نکھارنے میں معاون کردار ادا کر رہی ہیں۔
ڈاکٹر توصیف سلطان (چیئرمین ) نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں ٖ گزشتہ چند برسوں میں غذائی مسائل تیزی سے بڑھ رہے ہیں اور ان کی وجہ سے غیر متعدی بیماریوں کی اکثریت میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔
ڈاکٹر عتیق الرحمان ( اسکیلنگ اپ نیوٹریشن ، گورنمنٹ آف پنجاب) نے پاکستان میں خوراک کی کمی سے سامنے آنے والے شدید مسائل اور بیماریوں کے بارے میں آگاہ کیا، مزید برآں انہوں نے صحت کی بحالی کے لئے ، بھوک کے خاتمے اور غذائی قلت کے خاتمے کے ممکنہ حل پر روشنی ڈالی ۔
ڈائیٹیشن ریما ارشد نے کہا کہ حکومتی کوششوں اور تعاون کی بناء پر پاکستان کو بھوک کے خاتمے کے لئے فوری اور موثر اقدامات اٹھانے کی اشد ضرورت ہے۔
سیمینار کے اختتام پر سپیکر کو اعزازی شیلڈ اور سرٹیفکیٹ پیش کیے گیے ۔