انٹر کے نتائج کا اعلان کردیا گیا، 38 فیصد امیدوار پاس ہوسکے
تعلیمی بورڈ ملتان نے انٹر دوسرا سالانہ امتحان 2022ءکے نتائج کا اعلان کردیا ،گزشتہ صبح 10بجے بورڈ کے کمیٹی روم میں ایک اجلاس میں چیئرمین بورڈ حافظ محمد قاسم اور کنٹرولر امتحانات حامد سعید بھٹی نے آن لائن رزلٹ کا اجراءکیا، اس موقع پر سیکرٹری بورڈ خرم قریشی اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔
نتائج کے مطابق مجموعی طور پر 9122امیدواروں نے امتحان میں شرکت کی، ان میں سے 3319پاس اور 5703فیل ہوگئے،امتحان میں امیدواروں کی کامیابی کا تناسب 36.38فیصد رہا۔
مذکورہ امتحان میں پری میڈیکل گروپ سے کل 1860 امیدوار شریک ہوئے، ان میں سے 807 پاس ہوئے ،نتیجہ 43.39فیصد رہا۔
پری انجینئرنگ گروپ سے کل 937 امیدوار وں نے امتحان میں شرکت کی، ان میں سے 313 پاس ہوئے ،مذکورہ گروپ کا نتیجہ 33.40فیصد رہا۔
جنرل سائنس گروپ سے کل 3521 امیدوار امتحان میں شریک ہوئے، ان میں سے ان میں سے 1145امیدوار کامیاب ہوئے نتیجہ 32.52فیصد رہا۔
کامرس گروپ سے کل 165امیدواروں نے امتحان میں شرکت کی، ان میں سے45پاس ہوئے ،نتیجہ 27.27 فیصد رہا۔
آرٹس گروپ سے کل 2639امیدوار امتحان میں شریک ہوئے ان می ںسے 1009نے کامیابی حاصل کی ،آرٹس گروپ کا نتیجہ 38.23فیصد رہا۔
جبکہ ہوم اکنامکس گروپ سے ایک بھی امیدوار امتحان میں شریک نہیں ہوا۔
تعلیمی بورڈ ملتان نے انٹردوسرا سالانہ امتحان2022ء کے انعقاد کے لیے مجموعی طور پر 20سنٹر قائم کیے،ان میں سے سب سے زیادہ 8ضلع ملتان میں بنائے گئے۔
جب کہ ضلع خانیوال میں 5،ضلع وہاڑی میں 4 اورضلع لودھراں میں 3 امتحانی مراکز قائم کیے گئے۔
تعلیمی بورڈ ملتان کے انٹر دوسرا سالانہ امتحان 2022ء میں کامیاب ہونے والے کل 3319 امیدواروں میں سے صرف 99 امیدواروں نے اے پلس گریڈ حاصل کیا،جب کہ 90امیدواروں نے اے گریڈ،209امیدواروں نے بی گریڈ،917نے سی گریڈ،1836نے ڈی گریڈ، 147 امیدواروں نے سی گریڈ حاصل کیا۔
نتائج کے مطابق 21امیدواروں نے کوئی بھی گریڈ حاصل نہیں کیا۔
تعلیمی بورڈ ملتان کے انٹر دوسرا سالانہ امتحان 2022ء میں ناجائز ذرائع استعمال کرنے پر مجموعی طور پر 8امیدواروں کے خلاف کیسز( یو ایم سی) درج کیے گئے، ان میں سے 7امیدواروں کو سزا سنائی گئی جب کہ ایک کیس تاحال زیر سماعت ہے۔
تعلیمی بورڈ ملتان کے انٹر دوسرا سالانہ امتحان 2022ء کے نتائج میں کارکردگی کے لحاظ سے ضلع ملتان پہلے نمبر پر رہا ،ضلع ملتان کے امیدواروں کا نتیجہ 40.84 فیصد رہا، ضلع وہاڑی کے امیدواروں کا نتیجہ 33.27 فیصد، ضلع خانیوال کے امیدواروں کا نتیجہ 34.25 فیصد رہا ،سب سے کم نتیجہ ضلع خانیوال کا رہا،جہاں امیدواروں کی کامیابی کا تناسب 28.30فیصد رہا۔