Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

تعلیمی بورڈ ملتان کے کنٹرولر کا دعویٰ غلط ثابت ، پریکٹیکل امتحانات دوبارہ لینے کا اعلان

پی سی سی نے ایسے امیدوار جنہوں نے میٹرک کے امتحانات کے پریکٹیکل نہیں دیئے تھے دوبارہ امتحان لینے کافیصلہ کیا تھا ، مگر کنٹرولر امتحانات ملتان تعلیمی بورڈ نے دعویٰ کیا تھا کہ یہ غلط ہے ایسا ممکن نہیں ، ایسے تمام اطلاعات غلط ہیں۔

تاہم چار روز بعدان کے دعویٰ غلط ثابت ہوئے، اور انہوں نے خود امتحان کا شیڈول جاری کردیا۔

یہ بھی پڑھیں۔

تعلیمی بورڈ ملتان حکام کی غفلت ، میٹرک کے پریکٹیکل کے حوالے سے واضح پالیسی کا اعلان نہ ہو سکا

جس کے مطابق متاثرہ امیدوار اپنی درخواستیں فیس کے ساتھ جمع کرائیں ، امیدوار اپنی درخواستیں 19 اگست تک ملتان بورڈ میں جمع کرا سکتے ہیں۔

ان امیدواران کو رول نمبر سلیپس 20 اگست کو جاری کی جائے گی۔ پریکٹیکل کا امتحان 22 اگست کو لیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں۔

تعلیمی بورڈ ملتان نے رات گئے پریکٹیکل کے حوالے سےجاری ہونے والے پریس ریلیز واپس لے لی

بورڈ حکام کا کہنا ہےکہ تمام امیدوار اپنی درخواستیں مقررہ تاریخ تک بورڈ افس میں ہر صورت جمع کرائے۔

یہ بھی پڑھیں۔

تعلیمی بورڈ ملتان میں طلبہ کے پریکٹیکل کے نمبرز بڑھانے وکم کرنے کے دھندے کا انکشاف

فزکس ، ہیلتھ اینڈ فزیکل ایجوکیشن کا کمپری ہنسو سکول ، کیمسٹری ، ڈریس میکنگ اور فیشن ڈیزائنگ اوردیگر آرٹس مضامین کے لیبارٹری سکول چونگی نمبر چھ ، اور سائنس مضامین کے پریکٹیکل ماڈل سکول گلگشت میں لئے جائیں گے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button