تعلیمی بورڈ ملتان کے ایمپلائز سپورٹس مقابلے مکمل ہوگئے
تعلیمی بورڈ ملتان کے زیر اہتمام بورڈز ایمپلائز سپورٹس کے سلسلے میں رسہ کشی اور ایتھلیٹکس مقابلے مکمل ہو گئے، ملتان بورڈ کیمپس گراؤنڈ پر منعقدہ مقابلوں کے نتائج کے مطابق رسہ کشی میں سیکرٹری سائیڈ نے کنٹرولر سائیڈ کو شکست دے دی۔
مقابلوں کے مہمان خصوصی آل پنجاب ایجوکیشن بورڈز کے چیئرمین محمد نثار ملک تھے۔
دریں اثناء ایتھلیٹکس کے سلسلے میں تھالی ۔نیزہ اور گولہ پھینکنے اور سو میٹر ریس کے مقابلے کروائے گئے، ایتھلیٹکس ایونٹ کیلئے کھلاڑیوں کی عمر کے اعتبار سے دو الگ الگ کیٹیگری بنائی گئی تھیں۔ 40 سال سے کم عمر سو میٹر ریس میں عمیر اول۔ سفیان دوم اور انس سوم رہے۔ 40 برس سے زائد العمر کیٹیگری میں ارشد نے پہلی، شاکر نے دوسری اور رمضان نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
گولہ پھینکنے کے 40 سال سے کم عمر مقابلہ میں صادق اول۔ محمد اقبال دوم اور سفیان سوم رہے۔ گولہ پھینکنے کے 40 سال سے زائد العمر کیٹیگری میں شاکر حسین پہلے ۔افتخار حسین دوسرے اور ارشد راجپوت تیسرے نمبر پر رہے۔
نیزہ پھیکنے کے 40 سال سے کم عمر مقابلہ میں صادق علی نے پہلی، محمد سفیان نے دوسری اور قاسم شاہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
تھالی پھینکنے کے 40 سال سے کم عمر مقابلہ میں صادق علی پہلے۔ عمیر لنگڑیال دوسرے اور عمر فاروق تیسرے نمبر پر رہے، تھالی اور نیزہ پھیکنے کے 40 سال سے زائد العمر کیٹیگری میں ارشد راجپوت اول۔ شاکر دوم اور افتخار سوم رہے۔