Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

پرنسپل گورنمنٹ گریجویٹ کالج آف سائنس پر الزامات ایک سازش : ترجمان

پرنسپل گورنمنٹ گریجویٹ کالج آف سائنس پروفیسر ڈاکٹر ظفر اقبال کی طرف سے کالج کی بہتری ، تعمیر و ترقی کیلئے اُٹھائے گئے اقدامات سے خوفزدہ ہوکر اساتذہ کے روپ میں چند شرپسند عناصر بےبنیاد الزامات لگانے میں مصروف ہیں۔

سٹاف سیکٹری گورنمنٹ گریجویٹ کالج آف سائنس ڈاکٹر ندیم حسین کی طرف سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق ہر جمعہ کو تدریسی شیڈول کا دورانیہ 55 منٹ اور نماز جمعہ کا وقفہ 1 بجے سے 30-1 تک رکھا گیا ہے۔

شرپسند عناصر کی طرف سے کی گئی پریس کانفرنس میں آغا مسعود اور رانا حسیب کی تصاویر کٹ پیسٹ کے ذریعے لگا کر دھوکہ دینے کی کوشش کی گئی ہے جبکہ دونوں اساتذہ کی آڈیو موجود ہے کہ ان کا شرپسند عناصر سے کوئی تعلق نہیں ہے اور نہ ہی وہ وہاں پر موجود تھے۔

پرنسپل کی طرف سے ان شرپسند عناصر کو وقت کی پابندی اور روزانہ کی بنیاد پر کلاسز پڑھانے کا پابند کیا گیا تھا جس پر یہ ٹیچرز الزام تراشی پر اتر آئے کیونکہ پرائیویٹ کاروبار کرتے ہیں اور پرائیویٹ اداروں میں پڑھاتے ہیں۔

کالج کے پرنسپل کی طرف سے متعدد بار ان کیخلاف کارروائی کیلئے انتظامیہ کو آگاہ کیا جاچکا ہے ، کالج کی بہتری ، ترقی اور خوشحالی کیلئے اُٹھائے گئے اقدامات کی بدولت حکومت پنجاب اور ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے پرنسپل گورنمنٹ گریجویٹ کالج آف سائنس پروفیسر ڈاکٹر ظفر اقبال کو دو مرتبہ سرکاری اعزازات سے نوازا جا چکا ہے ، جبکہ ملتان ڈویژن کے تمام کالجز میں سائنس کالج کے طلباء نے پوزیشنز حاصل کی ہیں اور ایچ ای ڈی کے تمام ٹارگٹ پورے کرنیکے کے علاوہ ڈویژن بھر میں سب سے زیادہ داخلے سائنس کالج میں ہوئے ہیں۔

ان اساتذہ کے بارے میں اعلیٰ حکام کو آگاہ کیا جارہا ہے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button