Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

کتاب انسان کی بہترین دوست اور راہنما :ڈاکٹر کنڈی

بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی نے کہا ہے کہ کتاب انسان کی بہترین دوست اور راہنما ہے ۔

عکاس ادبی فورم شعبہ اردو بہاء الدین زکریا یونیورسٹی کے زیراہتمام کتاب میلے کا افتتاح کرتے ہوئے وائس چانسلر نے مزید کہاکہ آج انٹرنیٹ پر بے شمار کتب سافٹ کاپی کی صورت میں موجود ہیں، اورکتاب اب زیادہ لوگوں کی رسائی میں ہے۔

لہذا کوشش کرنی چاہیے کہ طلباء اور قارئین کو کتاب سستے داموں مہیا کی جائے۔

وائس چانسلر نے شعبہ اردو کی اس تعمیری سرگرمی کو سراہا ، اور کتاب خرید کر لائبریری کو عطیہ کیں۔

عکاس ادبی فورم کے چیف آرگنائزر ڈاکٹر خاور نوازش نے وائس چانسلر کو بتایا کہ کتاب میلے میں تمام کتابیں پچاس فیصد رعایت پر دستیاب ہوں گی۔

اس موقع پر عکاس ادبی فورم کے آگنائزر اویس سجاد نے اپنا نیا ناول وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی کو پیش کیا ۔

وائس چانسلر نے شعبہ اردو کی تحقیق و تخلیقی سرگرمیوں پر شعبے کو مبارک باد دی۔

اس موقع پر صدر شعبہ اردو ڈاکٹر ممتاز کلیانی ، ڈاکٹر فرزانہ کوکب اور ڈاکٹر خاور نوازش سمیت شعبہ اردو کے طلباء کی بڑی تعداد موجود تھی۔

یاد رہے کہ شعبہ اردو کے زیراہتمام کتاب میلہ 14 اکتوبر تک جاری رہے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button