ائیر یونیورسٹی ملتان میں سینے کے کینسر بارے سیمینار
ائیر یونیورسٹی ملتان کیمپس سٹوڈنٹ افیئر ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام چھاتی کے کینسر بارے آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا ۔
جس سے مینار کینسر ہسپتال کی ڈاکٹر روبینہ مختار نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ خواتین کو قائل کیا جائے کہ وہ اپنے ٹیسٹ ضرور کروائیں یا کم از کم خود اپنا معائنہ کریں کہ کہیں وہ بریسٹ کینسر کی جانب تو نہیں بڑھ رہیں، عورتوں کو ہونے والے کینسر میں اب بریسٹ کینسر سرِ فہرست ہے۔
یہ مرض عام طور پر 50 سے 60 برس کی عمر کی عورتوں میں پایا جاتا تھا، لیکن اب کم عمر خواتین بھی اس بیماری میں مبتلا ہو رہی ہیں۔بریسٹ کینسر کی مریض خواتین نہ صرف پسماندہ اور ترقی پذیر ممالک میں پائی جاتی ہیں، بلکہ ترقی یافتہ ممالک کی خواتین بھی اس مرض کا تقریبا اسی شرح سے شکار ہو رہی ہیں۔
بریسٹ کینسر سے بچاؤ کیلئے خواتین کو اپنا طبی معائنہ کروانا چاہئے، بے ہنگم نشوونما بریسٹ کینسر کا آغاز ہے، گلٹی کا بننا کینسر کا سبب بن سکتا ہے ۔