Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی کے ہاسٹلز پب بن گئے، ویڈیوز وائرل

شراب ،چرس کے بعد آئس کا نشہ سرچڑھ کر بولنےلگا

زکریا یونیورسٹی کے ہاسٹلز میں نشہ طلباوطالبات کے سرچڑھ کر بول رہا ہے، انتظامیہ کی تمام کوشیش رائیگاں چلی گئیں ،تمام تدبیریں دھری رہ گئیں۔
ہاسٹلز میں نشہ عام سے بات ہوگئی وائرل ہونے والی ویڈیو نے ہاسٹلز لائف کا پول کھول دیا ، اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک طالب علم آئس تیار کرکے اس کے کش لگارہا ہے، عقب میں گیت چل رہا ہے، اور وہ مست ماحول میں بیٹھا ہے۔
وائرل ہونے والی ویڈیو ملاحظہ کریں۔

اس وقت ہاسٹلز میں صرف بلوچستان ، فاٹا ، اور گلگت بلستان کے طلباء ٹھہرے ہوئے ہیںش جو ہر طرح کا نشہ خود بھی استعمال کررہے ہیں اور فروخت بھی کررہے ہیں ۔
ان کو شہر میں موجود ان کے اپنے قبائل افراد کی پشت پنائی حاصل ہے، جو ان کوپناہ بھی دیتے ہیں۔
ان طلباء نے اعلیٰ حکام کی سفارشوں سے ہاسٹلز کو کھوالیا ہوا ہے ، جبکہ پاکستان کے دیگر علاقوں کے طلبا کےلئے ہاسٹلز کورونا ایس او پیز کے تحت بند ہیں، جس کی وجہ سے یہ طلبا کھل کر نشہ کررہے ہیں۔
خطرناک بات یہ ہے کہ ان کے ساتھ مقامی طالبات بھی حصہ لینے لگیں ہیں ، یہ طلبا ان کےلئے چرس ، آئس کے بڑے سپلائر کے طور پر سامنے آرہے ہیں ،ان کے خلاف سیکورٹی حکام کارروائی کرتی رہتی ہے، مگر ان طلباء کا مخبر گروہ اس قدر مضبوط ہے کہ کاروائی سے قبل اطلاع ملنے پر ثبوت مٹادئے جاتے ہیں۔
ذرائع نے تصدیق کی کہ وائرل ہونے والی ویڈیو یونیورسٹی ہاسٹل کی ہے جہاں یہ پشتون طلبا آئس کا نشہ کررہے ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button