جھگڑے میں ملوث طالبعلم کی ڈگری روکنے کا فیصلہ

بہاالدین زکریا یونیورسٹی میں طالبات کیساتھ بدتمیزی اور سکیورٹی گارڈ پر تشددکرنے والے طالبعلم کا کیس ڈسپلن کمیٹی کو بھجوا دیا گیا۔ڈگری روکنے کے لئے کنٹرولر امتحانات کو بھی لیٹر لکھ دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں۔
زکریا یونیورسٹی : پشتون کونسل کے لیڈروں کا ’’سافٹ ویئر اپ ڈیٹ‘‘ ہوگیا
چندروز قبل ایک طالبعلم نے طالبات کے ساتھ بدتمیزی کی جسے وہاں سکیورٹی گارڈ نے روکا تو طالبعلم نے غنڈہ گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسے تشدد کا نشانہ بنایا، اس واقعہ کی یونیورسٹی کی طلبہ تنظیموں کے عہدیداروں نے بھی مذمت کی۔
یہ بھی پڑھیں۔
زکریا یونیورسٹی میں دوسرے روز بھی دو لڑائیاں، سیکورٹی مزید سخت کردی گئی
سکیورٹی آفیسر زاہد اقبال خان نے ایکشن لیتے ہوئے انتظامیہ کو واقعہ سے تحریری طور پر آگاہ کیا، زکریا یونیورسٹی کے ریذیڈنٹ آفیسر پروفیسر طاہر اختر محمود کاکہنا ہے کہ ڈسپلن کی خلاف ورزیکسی طور پر بھی برداشت نہیں کی جاسکتی، رولز کے مطابق بلا امتیاز کارروائی کی جائے گی، یونیورسٹی میں بدتمیزی، جھگڑے، تشدد جیسے واقعات کیخلاف زیروٹالرنس ہے۔
دوسری جانب سکیورٹی آفیسر زاہد اقبال خان کا کہنا ہے کہ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی اور آر اوپروفیسر طاہر اختر محمود کی ہدایات کے مطابق امن و امان ہر صورت میں برقرار رکھا جائے گا۔
اس سلسلے میں یونیورسٹی کا سکیورٹی سٹاف 24گھنٹے الرٹ اور چوکس ہے۔


















