Breaking NewsEducationتازہ ترین
زکریا یونیورسٹی کا بجلی کا بل ساڑھے چار کروڑ سے تجاوز، انتظامیہ سر پکڑ کر بیٹھ گئی
زکریا یونیورسٹی میں بجلی کے بے دریغ استعمال پر قابو نہ پایا جاسکا، ایسے وقت میں جب ایئر کنڈیشن پوری طرح سے نہیں چل رہے ہیں بجلی کے بل کا چار کروڑ سے تجاوز کرنا خطرے کی گھنٹی ہے۔
انتظامیہ طور پر بلنگ کا شعبہ منٹینینس سے لیکر شعبہ سٹیٹ کے حوالے کرنے کاتجربہ بھی ناکام ہوگیا اور من پسند افراد کو کم یونٹس کے بلز نے یونیورسٹی خسارے میں اضافہ کردیا ۔
رواں ماہ کا بجلی کا بل چار کروڑ 61 لاکھ 46 ہزار سے زائد ہے، جس کی ادائیگی کا بڑا مسئلہ بند کر سامنے آئی ہے۔