زکریا یونیورسٹی : ایمپلائز یونین کے دو گروپس میں شدید اختلافات ، ایک دوسرے کے خلاف آڈیو لیکس
زکریا یونیورسٹی میں ایمپلائز یونین کے دوگرپوں میں اس وقت شدید اختلافات سامنے آئے جب ایک ملازم حاجی اللہ یار کی والدہ کے انتقال پر ملنے والی رقم غیر قانونی طور پر ایک سیکورٹی گارڈ نے استعمال کرلی، اور اس کو ٹرخاتا رہا ۔
یہ بھی پڑھیں ۔
زکریا یونیورسٹی : یونین رہنما پر کفن دفن کی رقم خرد برد کرنے کا الزام
اس نے اس کرپشن کی ذمے دار ی پرگریسو فرینڈ گروپ کے صدر شاہد موتھا کو قرار دیا اور جاری آڈیو میں اس بات کا دعویٰ کیا کہ 35ہزار روپے کا چیک کراس کرکے رقم وصول کرلی گئی ،اور 15دن تک ایمپلائز لیڈر لیت ولعل سے کام لیتا رہا ۔
جس کے جواب میں حاجی اللہ یار کے گروپ کو آڑے ہاتھوں لیا ، اور آڈیو جاری کی کہ یونیورسٹی میں سب کو معلوم ہے کہ کون شریفوں کی پگڑی اچھال رہا ہے ، شراب فروشی کررہا ہے، اور لوگوں سے پیسے ادھار لیکر مفرور ہے ، اس گروپ کے لوگوں کی سازش ناکام ہوگی۔
اس آڈیو لیکس کی وجہ سے ملازمین میں دونوں گروپس کی کرپشن اور اصلاحی کام زیر بحث ہیں ۔