Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

طلباء کےلئے خوشخبری : زکریا یونیورسٹی میں داخلے کےلئے عمر کی حد میں اضافہ کر دیا گیا

زکریا یونیورسٹی کی اکیڈمک کونسل کا اجلاس، متعدد داخلہ پالیسی کی منظوری دے دی گئی۔

زکریا یونیورسٹی کی اکیڈمک کونسل کی میٹنگ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی شاہ کی صدارت میں منعقد ہوئی۔

اجلاس میں یونیورسٹی کے مختلف بورڈ آف فیکلٹی کیطرف سے وصول شدہ مختلف اکیڈمک معاملات کر زیر بحث لایا گیا، اس میں اے ڈی اے /اے ڈی ایس، بی ایس، ایم فل اور پی ایچ ڈی سے متعلقہ سکیم آف سٹڈیز ، سلیبس اور نصاب کو ایچ ای سی کی انڈر گریجویٹ پالیسی اور جی ای پالیسی کی روشنی میں طے شدہ کالجز کے لیئے بھی سکیم آف سٹڈیز کی منظور ی دی گئی۔ ایم فل اور پی ایچ ڈی سے متعلقہ ایڈمیشن کے لیے طریقہ کار کی بھی منظوری گئی۔

علاوہ ازیں ایم فل کو ویک اینڈ پر شروع کرنے کی بھی منظوری دی گئی، ایڈمیشن پالیسی سپرنگ 2024 کی منظوری دی گئی، ایڈمیشن پالیسی برائے بی ایس اور بی ایس 5ویں سمسٹر کی منظوری دی گئی ل۔

یونیورسٹی میں داخلے کیلئے عمر کی حد 26 سال کی بجائے 32 سال کی منظوری دی گئی، ریوائزڈ انسدا د سرقہ نویسی کی پالیسی کی منظوری کی منظوری دی گئی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button