Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی : ایل ایل بی 5سالہ پروگرام کے طلباء کےلئے بڑی خوشخبری

ایل ایل بی پانچ سالہ پروگرام کے امیدوران کے امتحان کے انعقاد اور اہلیت کاجائزہ لینے کے لیے پاکستان بار کونسل سپریم کورٹ آف پاکستان میں ایک میٹنگ منعقد ہوئی، جس کی صدارت حسن رضا پاشا وائس چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی نے کی، اور اس میٹنگ میں بہاالدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی، ڈائریکٹر آف لیگل ایجوکیشن اسامہ ملک، رجسٹرار زبیر احمد خان اور کنٹرولر امتحانات پروفیسر ڈاکٹر محمد امان اللہ نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں ۔
زکریا یونیورسٹی ایل ایل بی کیس : سپریم کورٹ میں بڑی پیشی، اصلی امیدواروں کےلئے سکروٹنی کمیٹی قائم

میٹنگ میں سکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ پیش کی گئی اور تمام معاملات پر تفصیل سے غور و خوض کیا گیا ، اور فیصلہ کیا گیا کہ وہ تمام طلباء جنہوں نے داخلہ فارم جمع کروائے ہیں، اور پانچ سال کے اندر رجسٹر ڈ ہیں وہ امتحان دینے کے اہل ہیں، تاہم تمام طلباء بیان حلفی جمع کرائیں گے کہ وہ سرکاری و نیم سرکاری اداروں میں ملازمت نہیں کرتے، اور انہوں نے اپنے سیشن کی تمام کلاسیں ریگولر اٹینڈ کی ہیں، اور اگر طلباء کی جانب سے جمع کروائے گئے بیان حلفی میں کسی قسم کا ابہام پایا گیا یا غلط بیانی ثابت ہوئی تو امیدوران کی رجسٹریشن منسوخ کر دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں ۔
جامعہ زکریا : ایل ایل بی کیس؛ پنجاب بار کونسل کابڑا اعلان۔ ۔ ۔ وائس چانسلر کی بھی طلبی

امیدوران سے درخواست کی جاتی ہے وہ 5 اگست تک بیان حلفی کنٹرولر امتحانات بہاالدین زکریا یونیورسٹی ملتان آفس میں جمع کرا دیں، اور اس ضمن میں مزید معلومات یونیورسٹی ویب سائٹ سے بھی حاصل کی جا سکتی ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں ۔
جامعہ زکریا : ایل ایل بی کیس ؛ طلباء کی سنی گئی، عید کے بعد بڑا فیصلہ آنے کا امکان

یاد رہے کہ سال 2016 تا 2021 اور سال 2019 تا 2024 اور سال 2020 تا 2025 سیشن کے طلباء امتحان دینے کے اہل ہوں گے، مزید برآں اگلی میٹنگ 7 اگست کو پاکستان بار کونسل اسلام آباد میں ہو گی، اور امتحان کے انعقاد کے بارے میں حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button