Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

جامعہ زکریا : ایل ایل بی کیس ؛ طلباء کی سنی گئی، عید کے بعد بڑا فیصلہ آنے کا امکان

زکریا یونیورسٹی ایل ایل بی کیس ، پاکستان بار کونسل نے کمیٹی بنادی ، معاملہ عید کے بعد حل ہونے کا امکان پیدا ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں ۔
جامعہ زکریا : ایل ایل بی کیس پھر متنازع بنانے کی کوشش؛ ملوث اساتذہ کو بچانے کے لئے رپورٹ تیار، آفیسرز کو قربانی کا بکرا بنا دیاگیا

زکریا یونیورسٹی کے ایل ایل بی تین سالہ کیس میں اہم موڑ آگیا، پاکستان بار کونسل نے طلباء کی درخواست پر ہمدردانہ غور کیا ، اس سلسلے اہم اجلاس جمعہ کے روز لاہور میں منعقد ہوا ، جس میں پاکستان بار کونسل کے عہدیدار، زکریا یونیورسٹی انتظامیہ کے افراد اور طلباء نے شرکت کی ، جس میں تمام معاملات کا بغور جائزہ لیا گیا، جس میں یہ بات سامنے آئی کے اس کیس میں طلباء کو بہت نقصان ہوچکا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں ۔
جامعہ زکریا ایل ایل بی کیس: قانونی سقم سے بھرپور جے آئی ٹی کی رپورٹ تیار، دو وائس چانسلر سمیت 60 افراد پر ملبہ ڈال دیا گیا

کیس کا ازسرنو جائزہ لینے کےلئے ایک کمیٹی بنادی گئی جس میں چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی پاکستان بار کونسل حسن رضا، ڈائریکٹر لیگل ایجوکیشن اسامہ ، احمد قیوم اور زکریا یونیورسٹی کے رجسٹرار شامل ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں ۔
زکریا یونیورسٹی کے لا کالجز اور گورنر کی بڑی بیٹھک 27جون کو ہوگی

کمیٹی عید کے فوراً بعد اسلام اباد میں اجلاس منعقد کرے گی، اور سپریم کورٹ میں جاری کیس کے حوالے سے جائزہ لیکر اہم فیصلہ کرے گی ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button