Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

جامعہ زکریا : ایل ایل بی کیس؛ پنجاب بار کونسل کابڑا اعلان۔ ۔ ۔ وائس چانسلر کی بھی طلبی

زکریا یونیورسٹی کے ایل ایل بی کے طلباء کی دادرسی نہ کرنے پر سینٹ کی قائمہ کمیٹی کااجلاس طلب، پجاب بار کونسل نے بھی معاملہ سپریم کورٹ میں اٹھانے کا فیصلہ کرلیا، وائس چانسلر بھی طلب

یہ بھی پڑھیں ۔
جامعہ زکریا : ایل ایل بی کیس پھر متنازع بنانے کی کوشش؛ ملوث اساتذہ کو بچانے کے لئے رپورٹ تیار، آفیسرز کو قربانی کا بکرا بنا دیاگیا

تفصیل کے مطابق زکریا یونیورسٹی کے ایل ایل بی تین سالہ پروگرام کے طلباء کی دادرسی نہ کرنے پر سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے تعلیم کا اجلاس 6 جولائی کو طلب کرلیاگیا ہے، جس کے ایجنڈے کا پہلا آٹیم ہی زکریا یونیورسٹی انتظامیہ کی طرف سے مثبت رویہ اختیار نہ کرنے کاہے ،اجلاس میں 8 جون کو ہونے والے اجلاس اور زکریا یونیورسٹی کے وائس چانسلر کے موقف بارے رپورٹ بھی پیش کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں ۔
جامعہ زکریا : ایل ایل بی کیس ؛ طلباء کی سنی گئی، عید کے بعد بڑا فیصلہ آنے کا امکان

دوسری طرف پنجاب بار کونسل نے زکریا یونیورسٹی کے ایل ایل بی تین سالہ پروگرام کے طلباء کا امتحان نہ لینے پر شدید ردعمل کا اظہار کیاہے، اور معاملہ سپریم کورٹ میں اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس سلسلے میں جاری پریس ریلیز کے مطابق زکریا یونیورسٹی کو بار بار خطوط لکھے جانے اور مختلف ادارے جیسے سینٹ اور پاکستان بار کونسل کے احکامات کے باوجود امتحانات منعقد نہیں کرارہی، جس کی وجہ سے طلباء کا تعلیم نقصان ہورہا ہے۔
اصلی اور نقلی طلباء کی آج تک تصدیق نہیں ہورہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔
ایل ایل بی تین سالہ پروگرام بند کرنے پر پرائیویٹ لا کالجز کا احتجاج، آج بار کونسل ہال میں کنونشن بلالیا

اس سلسلے میں فیصلہ کیاگیا ہے کہ لیگل ایجوکیشن کمیٹی پنجاب بار کونسل سپریم کورٹ کی نظر میں لائے گی، پاکستان بار کونسل کی شوکاز پروسیڈنگ میں یہ معاملہ اٹھایا جائے گا، جبکہ وائس چانسلرز زکریا یونیورسٹی کو حکم عدولی لیگل ایجوکیشن کمیٹی کے اگلے اجلاس میں اصالتا طلب کرلیاگیا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button