زکریا یونیورسٹی ریپ کیس : ملزم کا جوڈیشل ریمانڈ؛ انکوائری افسر کا مناسب مواد موجود ہونے کا دعویٰ

زکریا یونیورسٹی ریپ کیس کے ملزم پروفیسر احسان بھابھہ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوادیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں ۔
زکریا یونیورسٹی : شعبہ فاریسٹری کے چیئرمین زیادتی اور ہراساں کرنے کے الزام میں معطل
گزشتہ روز انہیں پولیس کی حراست میں اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر ذیشان عزیز اور انکوائری آفیسر نے ریکارڈ کے ساتھ سعدیہ اسلم مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا گیا جہاں انکوائری آفیسر نے ملزم کے جوڈیشل ریمانڈ کی استدعا اس بنیاد پر کی گئی ہے کہ تفتیش مکمل ہو چکی ہے،اس لیے ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں ۔
زکریا یونیورسٹی : ہراسگی کیس؛ پروفیسر گرفتار، تین روزہ ریمانڈ، ابتدائی طبی معائنے میں الزامات کی تصدیق
عدالت کے جاری احکامات کے مطابق ریکارڈ کا جائزہ لینے سے پتہ چلتا ہے کہ ایف آئی آر میں ملزم نامزد ہے، تفتیش مکمل کر لی گئی ہے، ملزم کے خلاف مناسب مواد موجود ہے۔
لہذا انکوائری آفیسر کی درخواست قبول کر کے ملزمان کو جوڈیشل لاک اپ میں بھیج دیا جائے اور 18 اکتوبر کو عدالت میں پیش کیا جائے، اس حکم نامے کی کاپی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملتان کو بھجوائی جائے۔



















