زکریا یونیورسٹی : سیکورٹی گارڈز سردی سے ٹھٹھرنے لگے
بہاءالدین زکریا یونیورسٹی ملتان میں سیکورٹی گارڈ دو سال سے یونیفارم اور جیکٹ سے محروم.
تفصیل کے مطابق یونیورسٹی میں سیکیورٹی گارڈ جن کو سالانہ دو سیکورٹی یونیفارم اور سردیوں میں ایک سردی سے بچاؤ کے لئے ایک جیکٹ فراہم کی جاتی تھی، اب تیسرا سال ہونے کو ہے نہ یونیفارم مہیا کی گئی اور نہ ہی جیکٹ ملی ہے۔
ذرائع کے مطابق پچھلے سال سیکورٹی گارڈ کو جیکٹ دینے کے لیے پانچ سے چھ ہزار روپے کی فی جیکٹ کے حساب سے پیسہ بھی جاری کیا گیا، مگر وہ پیسے کس کس کے اکاؤنٹ میں گئے آج تک اُس کا کوئی حساب کتاب نہیں نا ہی کوئی پوچھنے والا ہے۔
غریب سیکورٹی گارڈ جن کا سکیل 1 ہے وہ پرانی یونیفارم اور کچھ خود سے یونیفارم اور جیکٹ خریدنے پر مجبور ہیں تو دوسری طرف ملازمین کے نمائندوں کو اور نا ہی یونیورسٹی انتظامیہ کو اس بات خیال ہے ایک غریب سیکورٹی گارڈ جو کہ مشکل سے دووقت کی روٹی کھا سکتا ہے وہ یونیفارم خریدنے کے اضافی بوجھ بھی برداشت کررہاہے۔
انتظامیہ کو اپنی شاہ خرچیوں سے فرصت ہی نہیں کہ ان کی طرف توجہ دے ۔
ملازمین نے وائس چانسلر سے مطالبہ کیا ہے کہ جلد سے جلد سردیوں کی یونیفارم فراہم کی جائے۔