سینئر سٹینوگرافر عبد الغنی نے ملائیشیا سے فوجداری قانون میں پی ایچ ڈی مکمل کرلی

زکریا یونیورسٹی کے سینئر سٹینوگرافر عبد الغنی نے ملائیشیا سے فوجداری قانون میں پی ایچ ڈی مکمل کرلی۔
انہوں نے "صوبہ پنجاب میں فوجداری مقدمات کا التوا، پاکستان کے فوجداری انصاف کے نظام کا قانونی تجزیہ” موضوع پر تحقیق کی، اس تحقیق میں عدالتوں میں مقدمات کی تاخیر کے اسباب جیسے کہ کم ججوں کی دستیابی، تحقیق کا غیر معیاری ہونا اور متعلقین کی غیر حاضری کو اجاگر کیا گیا۔
عبد الغنی کی اس پی ایچ ڈی کو بین الاقوامی سطح پر تسلیم کیا گیا اور اس نے پاکستان کے عدلیہ نظام میں اصلاحات کیلئے رہنمائی فراہم کی۔
زکریا یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے اس کامیابی کو پورے ادارے کیلئے فخر کا باعث قرار دیا اور کہا کہ یہ کامیابی نہ صرف فرد کی بلکہ پورے ملک کی نمائندگی کرتی ہے ، ڈاکٹر عبد الغنی کی تحقیق پاکستان میں عدالتی نظام کی اصلاحات اور بروقت انصاف کی فراہمی کیلئے ایک اہم قدم ثابت ہوگا۔




















