Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی : ایم فل پوزیشن کامعاملہ، طلباء نے کیمپس سیل کردیا

جامعہ زکریا شعبہ عربی میں ایم فل کی پوزیشن میں مبینہ ردبدل کے خلاف طلباء نے گزشتہ روز احتجاج کیا۔

اس موقع پر انہوں نے یونیورسٹی کے دونوں مرکزی دروازوں کو بند کردیا، جس سے 2 گھنٹے تک یونیورسٹی شٹل اور دیگر ٹرانسپورٹ بھی رکی رہی۔

جہ بھی پڑھیں۔
زکریا یونیورسٹی : شعبہ عربی کے چیئرمین کی بادشاہی، منظورِ نظر طالبہ کو نوازنے کی خاطر طالب علم پر دہشت گردی کا مقدمہ درج کرانے کےلئے درخواست دیدی۔ "ڈی رپورٹرز” ایکسکلوزیو نیوز

مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ شعبہ عربی ایم فل کے طالب علم حافظ محمد عثمان کی پہلی پوزیشن جو کہ بعض اساتذہ کی ملی بھگت سے تبدہل کردی ہے، اس کو بحال کیا جائے، اس موقع پر طلباء نے امتیازی سلوک رکھنے والے اساتذہ کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔

دریں اثناء وائس چانسلر جامعہ زکریا اور ایمرسن یونیورسٹی واپس آئے تو جامعہ زکریا کے مرکزی دروازے طلباء کے احتجاج کے باعث بند تھے، ان کی گاڑی کچھ دیرتک باہر کھڑی رہی ۔

یہ بھی پڑھیں۔

زکریا یونیورسٹی کے شعبہ عربی میں میرٹ کاخون، گولڈ میڈلسٹ کو فیل اور فیل طالبات کا phd میں داخلہ ہوگیا

بعدازاں وائس چانسلر ڈاکٹر منصوراکبر کنڈی نے مظاہرین سے ملاقات کی، اور مسلہ حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ،جس پر مظاہرین نے 2 گھنٹے سے جاری احتجاج ختم کردیا۔

جس کے بعد ایم فل میں پہلی پوزیشن کے مبینہ حقدار حافظ محمد عثمان اور دیگر کچھ طلباء وائس چانسلر آفس پہنچے ،جہاں کنٹرولر امتحانات، رجسٹرار، آراو اور شعبہ عربی کی فیکلٹی بھی موجود تھی۔

اس موقع پر متاثرہ طالب علم حافظ محمد عثمان نےسب کے سامنے حلف دیا کہ ان کی پہلی پوزیشن کو دانستہ نیچے لایا گیاہے۔

لیک کال سنیں۔

Play

علاوہ ازیں مذکورہ طالب علم نےثبوت کے طور پر بعض اساتذہ کی فون پر کی گئی باتوں کی وائس ریکارڈنگ بھی سنائی، یونیورسٹی انتظامیہ نے پوزیشن تبدیل کرنے کے سکینڈل کی تحقیقات کےلیے انکوائری کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیاہے۔

استاد کی فون پر دھمکیاں

Play

یونیورسٹی کے بعض حلقوں کا کہنا ہے کہ پہلی پوزیشن پر حقدار طالب علم کی جگہ ایک طالبہ کو پہلی پوزیشن دینا میرٹ کی دھجیاں اڑانے کے مترادف ہے، وائس چانسلر اس کا ذاتی طور پرنوٹس لیں اور نتائج میں ردبدل کرنے والے ٹیچرز کے خلاف کاروائی کریں تاکہ یونیورسٹی کی داؤ پر لگی ساکھ بچ سکے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button