زکریا یونیورسٹی کی سینڈیکٹ کا اجلاس، ڈاکٹر کلیانی ہراسمنٹ کیس گورنر کے فیصلے تک موخر، چیئرمین شپ کےلئے فارمولا طے, ڈاکٹراسحاق فانی اور رفیق ہمٹر کے گرد گھیرا تنگ
زکریا یونیورسٹی ملتان سینڈیکیٹ اجلاس وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی شاہ (ستارہ امتیاز و تمغہ امتیاز) منعقد ہوا، جس میں مسٹر جسٹس شہباز علی رضوی جج لاہور کورٹ ، مسٹر جسٹس (ر) الطاف ابراہیم قریشی ، ڈاکٹر راؤ آصف علی نمائندہ ایچ ای سی ، خواجہ جلال الدین رومی ، شاہ سوار نمائندہ فنانس پنجاب ، کامران خان ایڈیشنل سیکرٹری ایچ ای ڈی ، ڈاکٹر فرحت ظفر ، شمائلہ خالق، ڈاکٹر محمد امان اللہ ، ڈاکٹر آسیہ ذوالفقار ، ڈاکٹر عثمان سلیم ، ڈاکٹر ساجد طفیل ، رجسٹرار ؍سیکرٹری محمد زبیر احمد خان نے شرکت کی۔
سینڈیکیٹ اجلاس میں سینڈیکیٹ کی میٹنگ 13-1-24 کے منٹس منظوری دی گئی جبکہ انجنیئر محمد رفیق ہمڑ اور سابق ڈائریکٹر فاصلاتی نظام ڈاکٹر اسحاق فانی کے خلاف بھی انکوائری رپورٹ پیش کی گئی جس پر محمد رفیق ہمڑ اور ڈاکٹر محمد اسحاق فانی کو ذاتی شنوائی کے لیے 9 مارچ کو سینڈیکیٹ کے سامنے پیش ہونے کا حکم دیاگیا۔ ان کیسز میں ہاوس نے اجتماعی طور پر فیصلہ دیاکہ ڈاکٹر اسحاق فانی کوانکوئری رپورٹ اور تمام ریکارڈ فراہم کیا جائے جبکہ انجینئر رفیق کی انکوائری رپورٹ کوتسلیم کرلیا گیا اورآخری شنوائی کا موقع دیاگیا۔
اسی طرح سابق چیئرمین اردو ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر ممتاز کلیانی کے خلاف ہراسمنٹ کیس میں کہاگیا کہ انہوں نے گورنر پنجاب کے پاس اپیل کی ہے ان کے فیصلہ تک ان کے خلاف خاتون محتسب کے فٰصلہ پرعمل درآمد مؤخر کیا جاتا ہے، ڈاکٹر اجلاس میں یونیورسٹی ڈٰپارٹمنٹ کے چیئرمین اور ڈائریکٹرز کی تعیناتی کا فارمولا طے کردیا گیا، جس کے مطابق جو پروفیسر پہلے چیئرمین شپ کا ٹنور کرچکے ہیں ان کو آرام دیا جائے گا ان کے جگہ دوسرے نمر پرآنے والے ٹیچر کوچارج ملے گا اگر وہ بھی ٹنور پورا کرچکے ہوں تو تیسرے نمبروالے کو چانس دیا جائے گا۔
اسی طرح نئے انسٹی ٹیوٹ میں ڈائریکٹر کی تعیناتی میں بھی ایسے چیئرمین جن کو ایک سال ہوچکا ہے ان کو ڈائریکٹر بنادیاجائے گا مگر وہ دوسال کےلئے ڈائریکٹر بنیں گے تاکہ ان کے تین سال کا دورانیہ پوا ہو ہاوس نے اسی فامولے کے تحت سینارٹی کی بنیاد پر ڈاکٹر خاور نوازش ، ڈائریکٹر اردو ٹرانسلیٹ،سائیکالوجی کی ڈاکٹرارم اعوان ، تاریخ کے ڈاکٹر ابوتراب سرگانہ، سیرت چیئر کے ڈاکٹر امجد، آئی ٹی کے ڈاکڑ معروف پاشا، الیکٹریکل کے ڈاکٹر عبدالستار ملک، کمپوٹرانجینئرنگ کے ڈاکٹر عمران ملک، شماریات کے ڈاکٹر عاطف اور ماحولیات کے ڈاکٹر عارف سیال کو چیئرمین بنانے کی منظوری دی گئی۔
اجلاس میں عبدالرشید خان، ڈاکٹر اکبر انجم اور ڈاکٹر شوکت ملک کے کیس مسترد کردیے گئے، جبکہ فوت شدہ ملازمین کے لیے حکومت پنجاب کا نیا حکم نامہ منظور کرلیاگیا۔ لاء کالج کے اساتذہ کو این پی اے مشروط طور پر دینے کی منظوری دی گئی۔ سینڈیکیٹ کی اگلی میٹنگ 9 مارچ کو ہوگی۔