زکریا یونیورسٹی کے شعبہ کامرس میں تقریب کا انعقاد
بہاؤ الدین زکریا یونیورسٹی شعبہ کامرس کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر محمد حنیف اختر نے کہا ہے کہ پاکستان کا مستقبل بہت روشن ہے، یہاں پر ذہین طلباء کی کثیر تعداد موجود ہے اور تعلیمی معیار کسی بھی ترقی یافتہ ممالک سے کم نہیں ، پی ایچ ڈی ایم فل اساتذہ کی بہترین ٹیم طلبہ پر دن رات محنت کر رہی ہے ۔
یہاں سے فارغ التحصیل ہونے والے طلبہ کو بہترین روزگار کے مواقع بھی مل رہے ہیں، اور وہ پاکستان اور بیرون پاکستان اپنی قابلیت کا لوہا منوا رہے ہیں ، اور ملک کی تعمیر و ترقی میں اپنا رول ادا کر رہے ہیں ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز سالانہ تقسیم اسناد سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
تقریب میں سابق چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر مسعود الحسن ٖ پروفیسر ریحانہ کوثر ٖ پروفیسر ڈاکٹر آصف یاسین و دیگر اساتذہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اعلی تعلیم کے بغیر کوئی ملک ترقی نہیں کرسکتا، زکریا یونیورسٹی اعلیٰ معیار کی تعلیم فراہم کر رہی ہے۔
آج یہاں کے سینکڑوں طلبہ طالبات پاکستان اور ترقی یافتہ ممالک کے ہر شعبہ میں یونیورسٹی اور پاکستان کا نام روشن کر رہے ہیں۔
آج ہمارا تعلیمی معیار بہت بہتر ہے، اور طلباء اعلی تعلیم حاصل کر کے بہترین روزگار بھی کما رہے ہیں ۔
تقریب کے آخر میں پوزیشن لینے والے طلباء وطالبات میں اسناد تقسیم کی گئی۔