Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

پنجاب میں تعلیمی بورڈز کا آئندہ سال مارچ سے ہی میٹرک کے سالانہ امتحانات شروع کرنے کا فیصلہ

چیئرمین تعلیمی بورڈ ملتان حافظ محمد قاسم نے پریس بریفنگ کے دوران بتایا کہ کرونا وبا کے دوران امتحانات کا شیڈول متاثر ہوا تھا ، مگر آئندہ سال سے یکم مارچ سے ہی امتحانات شروع کردئیے جائیں گے۔

مارچ میں موسم بہتر ہوتا ہے، س سے طلباء و طالبات کو بہتری محسوس ہوگی۔

انہوں نے بتایا کہ اس بار نقل کے لئے ڈیجیٹل واچز آگئی ہیں، طلبہ بلیو ٹوتھ کے ذریعے نقل کی کوشش کرتے ہیں مگر امتحانی عملہ امتحان شروع ہونے سے قبل ہی چیکنگ کے ذریعے ڈیجیٹل واچز اتروا لیتا ہے۔

میٹرک اور انٹر میڈیٹ کے امتحانات میں چیکنگ کے دوران نقل سمیت ناجائز ِذرائع استعمال کرنے پر 53 طلباء کیخلاف یو ایم سی درج کئے گئے ہیں۔

انٹر میڈیٹ کے امتحانات سے قبل متعدد طلبا وطالبات کی رولنمبر سلپس ڈاؤن لوڈ نہ ہونے کے مسئلے کی نشاندہی پر انہوں نے متعلقہ افسران کی جواب طلبی کا حکم دیا۔

انہوں نے کہا کہ مختلف سکولز میں پیپر آوٹ ہونے کے واقعات غلط فہمی کی وجہ سے پیش آئے، ایک سنٹر میں پیپر اردو کا تھا مگر مطالعہ پاکستان کی پیپر کھول دیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ یہ پریکٹس جاری ہے کہ مختلف سکولز و کالجز میں ریذیڈنٹ انسپکٹرز ( آر آئیز) سربراہان ادارہ خود نہیں بنتے بلکہ وہ آگے کسی اور ٹیچر کو یہ ذمہ داری تفویض کر دیتے ہیں۔
صورتحال یہ ہے یہ اکثر کالجز میں مستقل پرنسپلز نہیں ہیں، اور عارضی تعیناتیاں ہیں ۔ہم نے اس بارے میں سیکرٹری ایچ ای ڈی کو لکھ دیا ہے۔

بارش کے باعث امتحانی سنٹر میں گیلریوں میں بیٹھے طلباء و طالبات کے پیپرز بھیگنے کے واقعات پر انہوں نے کنٹرولر امتحانات کو ہدایت کی کہ آئندہ امتحانی سنٹرز میں طلبا وطالبات کو گیلریوں میں ہرگز نہ بٹھایا جائے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ تعلیمی بورڈ کی طرف سے امتحانی سنٹروں میں بجلی کے تعطل کی صورت میں جنریٹرز چلانے کیلئے فیول چارجز بھی دئیے جارہے ہیں۔اب سب کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس کا فائدہ طلباء و طالبات کو دیں ۔

انہوں نے بتایا کہ سیکنڈ ائیر کے سالانہ امتحانات میں 75789 طلباء وطالبات نے حصہ لیا ، اور فرسٹ آئر کے امتحانات میں 75597 طلباء وطالبات حصہ لے رہے ہیں۔

چئیرمین تعلیمی بورڈ ملتان حافظ محمد قاسم نے پریس کانفرنس میں مزید بتایا کہ ملتان بورڈ عنقریب اسناد کی تصدیق أن لائن سسٹم کے ذریعے کرنے کی سہولت فراہم کرے گا، جس کا ای پورٹل بنا لیا گیا ہے ۔اسناد کی تصدیق کی درخواستیں شہری گھر بیٹھے ای پورٹل پر اپ لوڈ کر سکیں گے ۔

انہوں نے کہاکہ کیو آر کوڈ کے جدید نظام کے ذریعے بنک لاکر سے اصل پیپر کا ہی بنڈل باہر نکلے گا۔

بدھلہ سنت سنٹر میں امتحانی عملہ کی جانب سے اصل پیپر مطالعہ پاکستان کے بجاۓ اردو پیپر کا بنڈل کھولنے کے معاملہ کی انکوائری میں سپریٹنڈنٹ نے اعتراف کیا ہے کہ پیپر بنڈل کی سیل توڑتے ہوۓ اس نے کیو آر کوڈ استعمال نہیں کیا تھا۔

اصل پیپر مطالعہ پاکستان کی جگہ دوسرے پیپر اردو کا بنڈل کھولنے والے سپریٹنڈنٹ سنٹر اور ولایت آباد گرلز سکول سنٹر میں غیر متعلقہ فرد کی امتحانی کمرہ میں داخل ہوکر انگلش سوالیہ پیپر کا فوٹو بنانے کے معاملہ پر ٹیچر نسرین کے خلاف مقدمہ درج کے علاوہ محکمانہ پیڈا ایکٹ بھی لگانے کی کارروائی کی جارہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ میٹرک کے بعد انٹر امتحانات میں بھی نقل کی روک تھام کے لئے مؤثر اقدامات اٹھائے گئے۔

اضلاع میں کمشنر، کمشنرز ، آر پی او، سی پی او، ڈی پی اوز سمیت ایجوکیشن افسران کو سنٹرز پر چھاپے مارنے کے اختیارات ہیں۔
نقل پر اب تک 53 امیدواروں کے خلاف یوایم سی کیسز بناۓ جا چکے ہیں۔ 12 امتحانی سنٹرز پر پولیس طلب کرکے امیدواروں کے خلاف مقدمات درج کرواۓ گۓ ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ گیارھویں جماعت کے جاری امتحان میں 75597 امیدوار حصہ لے رہے ہیں ، جس کے لۓ 224 سنٹر قائم ہیں ۔چاروں اضلاع کے ضلعی کنٹرول رومز کے علاوہ بورڈ کا سنٹرل کنٹرول روم بھی امتحان کو فول پروف بنانے میں فعال ہے۔

پریس بریفنگ میں سیکرٹری تعلیمی بورڈ خرم شہزاد قریشی اور کنٹرولر امتحانات محمد حامد سعید بھٹی بھی موجود تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button