Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

قانونی تقاضے پورے کرکے ایل ایل بی کا امتحان لینے کا حکم

گورنر چانسلر نے زکریا یونیورسٹی کو ایل ایل بی تین سالہ پروگرام کے طلباء کا امتحان قانونی تقاضے پورے کرکے لینے کی ہدایت کردی۔

بتایا گیا ہے کہ عدیل حسن نامی شخص چانسلر کو درخواست دی تھی کہ ایل ایل بی تین سالہ پروگرام کے پارٹ سکینڈ کے طلباء کا امتحان نہیں لیا جارہا، اسی طرح ایل ایل 5سالہ پروگرام کے طلباء بھی متاثر ہو رہے ہیں جبکہ یونیورسٹی سے الحاق شدہ کالجز کے طلباء کےلئے تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیاگیا اورنہ ہی مطالعاتی سنٹر بنایا گیا ہے۔

جس پر چانسلر نے مراسلہ جاری کرتے ہوئے یونیورسٹی کوہدایت کی ہے کہ قانون/قواعد/پالیسی کے مطابق درخواست گزار کے تحفظات دور کئے جائیں ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button