Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

ویمن ڈیجیٹل سکلز پروگرام میں اضلاع کی تقسیم ختم کردی گئی، دوبارہ درخواست دینے والی امیدواروں کو مشکلات کا سامنا

پنجاب حکومت کی طرف سے خواتین کے لیے فری ٹریننگ کا آغاز گھر بیٹھے فری آن لائن ٹریننگ حاصل کا موقع دیا تھا اور گھر بیٹھے پیسے کمانے کےلئے چھ ماہ کی فری ٹریننگ، ایک لاکھ 50 ہزار مالیت کا فری کمپیوٹر -چھ ماہ تک فری انٹرنیٹ پیکج -30 ہزار روپے وظیفہ اور انٹرنیشنل سرٹیفکیٹ دیا جانا تھا۔

یہ بھی پڑھیں ۔
وزیراعلیٰ مریم نواز کا خواتین کو ڈیجیٹلائز تعلیم دینے کا پروگرام تعطل کا شکار ہوگیا

اس پروگرام میں صرف فی میل اپلائی کر سکتی ہیں جس کی آخری تاریخ آج 18اگست مقرر کی گئی ہے، اس پروگرام کے شروع میں دیہی علاقوں کی اعلیٰ تعلیم یافتہ خواتین کے لیے ڈیجٹل سکلز پروگرام کا اعلان کی ذمہ داری پی ایس ڈی ایف (پنجاب سکلز ڈویلپمنٹ فنڈ) کو دی گئی تھی، جس نے پہلے رواں برس فروری کے مہینے میں درخواستیں طلب کی۔

پروگرام کے مطابق دیہی علاقوں کی ایسی خواتین جو 16 سولہ تعلیم اور پنجاب کے مختلف اضلاع میں واقع ضلع کونسل کی حدود واقع یونین کونسل کی رہائشی ہوں درخواست دینے کی اہل تھیں، جن کو ڈیجیٹل مارکیٹنگ، کونٹینٹ کریئشن، ای کامرس، انگلش لینگوئج اور پروڈکٹ ڈویلپمنٹ کی آن لائن تربیت دینی تھی یہ پروگرام 3 فیز میں مکمل ہونا تھا، فیز 1 میں لودھراں، بہاولپور، فیصل آباد، سرگودھا اور گجرانوالہ کے اضلاع شامل تھے۔ جہاں کلاسز کا آغاز 15 مارچ سے ہونا تھا اس کی کلاسز 1 ماہ تاخیر سے شروع ہوئیں گجرانوالہ میں 17 اپریل، فیصل آباد میں 15 مئی، سرگودھا میں 23 مئی، بہاولپور میں 30 مئی جبکہ لودھراں میں 16 جون کو ڈیسک ٹاپ کمپیوٹرز تقسیم کرنے کی تقریبات منعقد کی گئی۔

دوسرے فیز کا آغاز 15 اپریل سے ہونا تھا، مگریہ فیز شروع ہی نا ہوسکا اور رواں ماہ کے آغاز میں پھر دوبارہ بذریعہ اشتہار درخواستیں طلب کرلی گئیں، جس میں اضلاع کی تقسیم ختم کردی گئی ہے اور امیدواروں کو دوبارہ سے درخواست دینے کا کہا گیا مگر ان خواتین کی درخواستیں آن لائن جمع نہ ہوسکیں۔

ان کوبار بار ایرر کاسامنا کرنا پڑا کہ آپ کی یونین کونسل شہری علاقے میں ہے حالانکہ وہ ڈسٹرکٹ کونسل کی حدود میں واقع تھیں جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن محکمہ لوکل گورنمنٹ کی جانب سے ہوا ہے اور انہی یونین کونسل کے چیئرمین بالترتیب ضلع کونسل کے چیئرمین اور وائس چیئرمین منتخب ہوئے تھے۔

ان امیدوران نے جب پی ایس ڈی ایف حکام سے بذریعہ فون کال کرکے ساری بات بتائی گئی تو انہوں نے کہا ہم کام کر رہے ہیں آپ دوبارہ اپلائی کردیں، جس پر کوشش کی گئی مگر تاحال ان خواتین کی درخواستیں جمع نہ ہوسکیں۔

انہوں نے اعلیٰ حکام کو نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button