Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

پانچ روزہ "کوچز ٹریننگ ورکشاپ” ای لائبریری ملتان میں جاری

سپورٹس ڈیپارٹمنٹ ملتان اور پاکستان سپورٹس بورڈ کے تعاون سے منعقدہ پانچ روزہ ٹریننگ ورکشاپ ای لائبریری ملتان میں جاری ہے۔پاکستان سپورٹس بورڈ کے سنیر انسٹرکٹر اور ورلڈ لیول 2 لیکچرار نصراللہ رانا اور ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل پاکستان سپورٹس بورڈ شاہد اسلام اور ڈویژنل سپورٹس آفیسر ملتان رانا ندیم انجم نے کوچز کی جدید خطوط پر آگاہی کرتے ہوئے نئے قوانین کے حوالے سے تربیت دی، ورکشاپ میں ملتان سمیت ریجن بھر سے 70 کوچز نے شرکت کی۔

ورکشاپ میں سنیر انسٹرکٹر اور ورلڈ لیول 2 لیکچرار نصراللہ رانا اور ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل پاکستان سپورٹس بورڈ شاہد اسلام کوچز کو جدید خطوط پر تربیت دے رہے ہیں، اور مختلف گیمز کے کھلاڑیوں کی مکمل فٹنس اور انکے مسائل سے آگاہی فراہم کی جارہی ہے ۔

اس موقع پر نصراللہ رانا کا کہنا تھا کہ ترقی یافتہ قومیں سپورٹس کو استعمال کرکے اپنی قوم کی صحت اور تعلیم دونوں کا معیار بہتر بنانے میں سرگرم عمل ہیں۔
سپورٹس کو انڈسٹری بنایا جائے تو ہم بھی دیگر قوموں کی طرح اپنے نوجوانوں کا معیار زندگی بہتر بناسکتے ہیں۔
اس موقع پر شاہد اسلام نے کہا کہ ہمارے پاس ٹیلنٹ کی کمی نہیں اگر وسائل کو صحیح طرح بروئے کار لایا جائے تو پاکستان ہر گیم میں بہتری لاسکتا ہے۔

ٹریننگ کے حوالے سے انہوں کا کہنا تھا کہ کسی بھی کھیل کا شوق اور جنون ہونا ایک کھلاڑی کیلئے ضروری ہے۔ جس کے بعد کھلاڑی کو سہولیات کی طرف دیکھنا چاہتے ۔
دنیا میں بیشتر مثالیں موجود ہیں کہ کھلاڑیوں نے سہولیات کے بغیر پرفارم کیا اور دنیا میں ملک و قوم کا نام روشن کیا۔

اس موقع پر ڈویژنل سپورٹس آفیسر ملتان رانا ندیم انجم بھی موجود تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button