پی ایس ایل x ؛ منرو، رضوان کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانہ

گزشتہ روز ملتان میں کھیلے گئے میچ کے دوران اسلام آباد یونائیٹڈ کے کولن منرو اور ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان پر HBL PSL کوڈ آف کنڈکٹ برائے پلیئرز اور پلیئر سپورٹ پرسنل کے لیول 2 کی خلاف ورزی پر ان کی میچ فیس کا 30 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔
منرو اور رضوان کو آرٹیکل 2.13 کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پایا گیا، جس کا تعلق HBL PSL X میچ کے دوران کسی کھلاڑی، کھلاڑی کے معاون عملے، امپائر یا میچ ریفری کے ساتھ ذاتی بدسلوکی سے ہے ۔
یہ واقعہ یونائیٹڈ کے رن کے تعاقب کے 10 ویں اوور کے دوران پیش آیا جب بائیں ہاتھ کے بلے باز منرو نے بالر افتخار احمد کی طرف اشارہ کیا اور اس کے نتیجے میں رضوان بلے باز سے جھگڑ پڑے۔
دونوں کھلاڑیوں نے الزامات کا اعتراف کیا اور میچ ریفری علی نقوی کی تجویز کردہ سزا کو قبول کیا۔
یہ الزامات آن فیلڈ امپائرز احسن رضا اور کرس براؤن نے لگائے۔