میٹرک کے امتحانات کے لئے بہترین انتظامات کرنے کا حکم
کمشنر ملتان ڈویژن انجینئر عامر خٹک نے میٹرک امتحانات کیلئے بہترین انتظامات کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ امتحانی مراکز پر جنریٹر، پینے کے صاف پانی کی دستیابی یقینی بنائ جائے۔
ان خیالات کا اظہار کمشنر عامر خٹک نے تعلیمی بورڈ ملتان بارے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ امتحانی نظام کو شفاف بنانے میں مثالی اقدامات اٹھائے جائیں۔ بورڈ افسران تمام حساس سنٹروں کا دورہ کریں۔تمام سنٹروں پر سیکورٹی کے بہترین انتظامات کئے جائیں۔
کمشنر عامر خٹک کو ملتان بورڈ کے افسران کی جانب سے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ڈویژن میں 4014 امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیں۔
ڈویژن میں 48 حساس امتحانی مراکز ہیں۔ملتان بورڈ طلبا و طالبات کی ہم نصابی سرگرمیوں کو بھی فروغ دے رہا۔
چئیرمین بورڈ حافظ محمد قاسم،اسسٹنٹ کمشنر محمد قاسم، کنٹرولر امتحانات محمد حامد سعید بھٹی شریک تھے۔